Al-Risala · August 2021 · page 118

Twitter.com/narendramodi, 22 April, 2021

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۱۱۸

کرنے اور مولانا کی کچھ تصانیف کے بارے میں معلومات مرتب کرنے کی خاطر اُن کی کچھ ریکار ڈنگز کو پھر سے سننے کی کوشش کر رہا تھا، یقین کیجیے کہ سمجھ میں نہیں آتا کہ آدمی اُن کی علمیت کی داد دے یا اندازِ بیان کی یادل میں اُترتی ہوئی اس آواز کی، جس کے ہر طرف دانش ہی دانش دامن کش ہو رہی ہوتی ہے۔

ممکن ہے اس کی وجہ بھارت میں رہتے ہوئے عوام وخواص اور پیرو جوان کے ہر طبقے سے بیک وقت رابطے کی ضرورت ہو لیکن مذہب، اخلاق، انسانی اقدار اور بعض پیچیدہ مسائل پر گفتگو کے دوران وہ عام بول چال میں انگریزی کے الفاظ ایسی کثرت لیکن ایسی خوبصورتی اور مہارت سے استعمال کرتے ہیں جو بظاہر اُن کے مولویانہ تشخص اور حلیے سے بالکل میل نہیں کھاتے۔ مگر ان کے منہ سے اس قدر اچھے لگتے ہیں کہ ابلاغ پر اُن کی گرفت اور مہارت کو سلام کرنے کو جی چاہتا ہے کہ کس طرح Art of thinking پر بات کرتے ہوئے وہ قرآن مجید، اسلامی تعلیمات، حیاتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے واقعات کے ساتھ برٹرینڈ رسل، گاندھی جی، سچن ٹنڈولکر اور بی جے پی کے فلسفی رہنما کی مثالوں کو ایک دوسرے سے اس طرح آمیز کرتے چلے جاتے ہیں کہ مذاہب اور نظریات کا فرق اور زمان ومکان کے الجھے ہوئے مسائل دو اور دو چار کی طرح سمجھ میں آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ 1976ء میں انھوں نے ”الرسالہ“ میں ہر طرح کے مسائل سے متعلق جن عالمانہ مباحث اور مضامین کی اشاعت کا سلسلہ شروع کیا صرف اُن کے انتخاب پر مشتمل دو سو کتابیں زیورِ طبع سے آراستہ ہو چکی ہیں۔ سلمان رشدی کا معاملہ ہو یا بابری مسجد کا، صلح حدیبیہ کا پس منظر ہو یا سورۃ المدثر کی تفسیر، مخلوق کے علم کی محدودیت کی بات ہو یا خالق کائنات کی قدرت کی لامودویت، عام آدمی کے ٹوٹے پھوٹے سوال ہوں یا کسی ماہر فن کے ٹھوس استدلال ہر جگہ اور ہر موقعے پر مولانا کا میٹھا، دھیما اور عالمانہ ہوتے ہوئے عوامی لہجہ سیدھا آپ کے دل میں اُترتا چلا جاتا ہے۔

حکومت ہند نے انھیں پدما وبھوشن کا اعزاز بھی دیا لیکن اُن کا اصل اعزاز دین سے متعلق فکر کو واضح کرنا ہے، سلیقے اور مہارت سے اپنی بات کو لوگوں تک پہنچانا ہے۔ جس کے لیے بلاشبہ وہ ہمیشہ علمائے حق کی صف اول میں شمار کیے جائیں گے۔ [ مضمون نگار اردو دنیا کے مشہور شاعر اور ڈرامہ نگار ہیں، بشکریہ روزنامہ ایکسپرس]

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page