Al-Risala · August 2021 · page 122

Twitter.com/narendramodi, 22 April, 2021

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۱۲۲

معاشرے میں رہنے والے دعوتی اذہان کو ایک مدلل اور درست سمت فراہم کی۔

مولانا کا ایک منفرد انداز تھا کہ وہ عام واقعات سے سبق حاصل کرتے اور دوسروں تک اس طرح پہنچاتے کہ بڑے سے بڑے مسئلے کا حل آسانی سے سمجھ میں آ جاتا ہے۔ آپ ایک صفحی رائٹر تھے جو ہر مسئلے کو ایک صفحے پر آسانی سے بیان کرتے اور اسی میں اس کا حل بھی موجود ہوتا تھا۔ ماہنامہ الرسالہ اس کی جیتی جاگتی تصویر ہے۔ آپ تقویٰ پرہیز گاری اور سادگی کا مجموعہ تھے۔ دینی علم کی دنیا میں آپ کی تحریریں نہ صرف جامع مدلل اور مکمل ہوتی تھیں، بلکہ اردو ادب میں بھی اپنا ایک مقام رکھتی ہیں۔ آپ نے خدا، انسان اور آخرت کے موضوع پر اتنا کچھ تحریر کیا ہے کہ آنے والی کئی صدیوں تک لوگ اس سے استفادہ کرتے رہیں گے، مولانا محترم نے انتہائی آسان زبان اور تذکیری انداز میں قرآن کی تفسیر لکھی جسے پڑھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ قرآن ہم سے ہی مخاطب ہے۔ ان گنت کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ لاکھوں کی تعداد میں مضامین جو ماہنامہ الرسالہ کی زینت بنے، وہ آنے والے برسوں میں اُس وقت کی تحریریں گے اور لوگ ان سے مستفید ہوں گے۔

جدید علوم اور مذہبی انتشار کے سنگم پر کھڑی اس دنیا کو مولانا نے اپنی تحریروں سے ایک درست سمت دی۔ آپ کی کتابیں اسلام اور عصر حاضر، عقلیات اسلام، مذہب اور جدید چیلنج، مذہب اور سائنس، اظہارِ دین اور کتاب معرفت اس کا جیتا جاگتا ثبوت ہیں۔

بے شمار بین الاقوامی ایوارڈ ز اور دنیاوی پذیرائی کے باوجود مولانا محترم عاجزی اور سادگی کا نمونہ تھے۔ آپ کی ایک عجیب خوبی یہ تھی کہ روزانہ پیش آنے والے سبق آموز واقعہ کو ڈائری میں لکھتے تھے۔ چاہے اپنے گھر میں ہوں یا سفر میں۔ ایک مرتبہ آپ نے مجھ سے پوچھا:’’وقار صاحب آپ کبھی مجھ سے کوئی سوال نہیں پوچھتے‘‘۔ میں نے کہا کہ’’مولانا، مجھے سارے سوالوں کے جواب مل گئے تھے اسی لیے میں آپ کے ساتھ شامل ہوا ہوں‘‘۔ تو آپ مسکرا دیے۔ آپ کی تمام زندگی خدارخی زندگی تھی۔ صدی کے اس عظیم مفکر، رہنما، داعی اور مجدد کی کمی محسوس ہوگی لیکن آپ اپنی تحریروں کی شکل میں ہمیشہ ہمارے درمیان زندہ رہیں گے۔

مولانا اور میرا ساتھ صرف دس سالوں پر محیط ہے لیکن اس سفر کے دوران وہ چند لوگ جن کی تربیت بچپن سے ہی مولانا کی تحریروں نے کی ان میں ایک قابل ذکر نام شبانہ انصاری کا ہے جنہوں

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page