Al-Risala · August 2021 · page 123

Twitter.com/narendramodi, 22 April, 2021

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۱۲۳

نے میرے کہنے پر مولانا کی تحریروں کو اپنی خوبصورت آواز میں ریکارڈ کیا جو آج مغرب میں اردو سمجھنے والے افراد کے لیے ایک بیش بہا خزانہ ہے۔

اگر زندگی نے ساتھ دیا تو ان شاء اللہ مولانا کی تحریروں کو آنے والی نسلوں کے لیے صوتی کتب اور ڈیجیٹل کتب کی شکل میں محفوظ کرنے کی کوشش کروں گا۔ اس وقت تک کی تمام کاوشیں یوٹیوب پر CPS USA کے چینل پر مولانا کی تقریروں اور Amazon پر eBook کی صورت میں موجود ہیں۔ جن میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

نئی دہلی: مشہور اسلامی اسکالر اور عالم اسلام کی معروف شخصیت اور الرسالہ کے مدیر مولانا وحید الدین خاں کا 21 اپریل کو دہلی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر تقریباً 96 سال تھی۔ پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ مولانا وحید الدین خاں کافی عرصے سے بیمار چل رہے تھے۔ کچھ دنوں قبل انھیں دہلی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی پیدائش یکم جنوری 1925 کو اعظم گڑھ کے دور افتادہ گاؤں بڈھیریا میں ہوئی تھی۔ عربی، انگریزی، اردو اور دیگر زبانوں پر انھیں عبور حاصل تھا۔ انھوں نے اسلام پر کتابیں لکھنے کے علاوہ تفسیر بھی لکھی اور درجنوں اصلاحی کتابیں تصنیف کیں۔ مولانا کے انتقال سے عالم اسلام اور دنیا ایک بہترین اسکالر سے محروم ہو گئی ہے۔ مولانا نے 'الرسالہ' نکال کر منفی سوچ سے مثبت سوچ کی طرف لے جانے کی کوشش کی۔ ان کی حیثیت ایک مصلح کی تھی۔ وہ ہمیشہ مثبت رخ پر چلنے کا مشورہ دیتے تھے۔ وہ کچھ عرصے تک جمعیۃ علمائے ہند کے ہفت روزہ اخبار الجمعیۃ سے بھی بہ حیثیت ایڈیٹر وابستہ رہے۔ (روزنامہ راشٹریہ سہارا، دہلی، 22 اپریل 2021، ماہنامہ اردو دنیا، جون 2021، صفحہ 86)

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page