Twitter.com/narendramodi, 22 April, 2021
الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۱۳۱
ندوی پر تنقید تھی۔ میرے ساتھی نے مجھ سے کہا کہ مولانا وحیدالدین خان کے پرانے رسالے ابھی تک لائبریری میں موجود ہیں، اگر تمہیں چاہیے ہو تو میں تمہیں پہنچا دوں۔ میں نے کہا کہ جتنے بھی ہیں وہ تمام کے تمام مجھے دے دو۔
اللہ کا یہ فضل رہا کہ ان چھٹیوں میں میں نے مولانا کو خوب پڑھا۔ جو بھی رسالے اس وقت موجود تھے وہ تمام رسالے میں نے پورے غور و اطمینان سے مکمل پڑھے۔ یہیں سے میں مولانا کی فکر کو سمجھا اور مولانا کے مشن سے قریب ہوتا چلا گیا۔ جو اشکالات تھے جو لوگوں کی سنی سنائی باتیں تھیں، جو غلط فہمیاں تھیں، وہ خود بخود مولانا کی کتابیں پڑھنے سے ختم ہوتی گئیں ۔ یہ سلسلہ چلتا رہا۔ یہاں تک کہ مدرسے سے میری فراغت ہوئی اور آج بھی میں مولانا کو پڑھ رہا ہوں اور ان سے آج بھی سیکھ رہا ہوں۔ مولانا میرے لیے خدا کی ایک عظیم بلیسنگ تھے۔ آج مولانا وحیدالدین خاں موجود نہیں، لیکن مولانا کی تحریریں، ان کا لٹریچر ہمارے پاس موجود ہے۔ جو یقیناً پوری انسانیت کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہے۔ انسان اس سے اپنے خالق کی حقیقی معرفت حاصل کر سکتا ہے۔ ابو یحییٰ صاحب نے بجا طور پر لکھا ہے کہ مولانا وحیدالدین خاں صاحب کا علم صرف علم نہیں ہے، بلکہ وہ فیضانِ الہیٰ ہے جسے اللہ نے مولانا کے قلم سے جاری فرمایا۔ مولانا کا سب سے بڑا جو کارنامہ ہے، وہ ہے بندہ کو اپنے رب سے شعور کی سطح پر متعارف کرانا۔ بلاشبہ اس میدان میں آپ کسی دوسری علمی شخصیت کو ان کا مقابل نہیں پا سکتے۔ علماء اور ان کے زیر اثر عوام کا مولانا کے بارے میں یہ سوچنا ہے کہ وہ مسلمانوں میں بزدلی اور پست ہمتی کو فروغ دیتے ہیں اور جرات و حوصلہ کی بیخ کنی کرتے ہیں ۔ جب کہ معاملہ بالکل اس کے برعکس ہے۔ یہ درست ہے کہ مولانا اپنی قوم کو صبر اور صلح کی تلقین کرتے ہیں۔ ہندوستان کے پیش نظر مسلمانوں کو سیاسی محاذ آرائی سے دور رہ کر تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کی تلقین کرتے ہیں، اور یہی چیز مسلم قوم کے لیے سچی خیر خواہی بھی ہے۔ لیکن افسوس مسلمان اسے بزدلی سے تعبیر کرتے ہیں۔ جب کہ یہی عین بہادری ہے، ورنہ کون ہے جو قوم کے غلط اقدام کی مذمت کرے۔ کون ہے جو خود گالیاں کھا کر بھی قوم کو روشن مستقبل کی طرف راہ دکھائے۔ کتنی سچی بات خود اللہ نے پیغمبر شعیب کے زبان سے ان کے مخاطبین کے لیے فرمائی ہے، اور وہ اس مقام پر پوری طرح صادق آتی ہے: تم لوگ خیر خواہوں کو پسند نہیں کرتے (الاعراف، 7:79)۔
‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues