Twitter.com/narendramodi, 22 April, 2021
الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۱۳۵
رہ سکتا ہے۔ لیکن اگر وہ کسی غیر ملک میں جائے تو وہاں اُس کو دوسرے ملک کے نظام کی پابندی کرنی پڑے گی۔ اگر وہ وہاں کے نظام کی خلاف ورزی کرے تو مجرم قرار پائے گا۔ ایسا ہی کچھ معاملہ وسیع تر معنوں میں دنیا کا ہے انسان ایک ایسی دنیا میں پیدا ہوتا ہے جس کو اُس نے خود نہیں بنایا ہے۔ یہ مکمل طور پر خدا کی بنائی ہوئی دنیا ہے۔ گویا انسان یہاں اپنے ملک میں نہیں ہے بلکہ خدا کے ملک میں ہے۔ ‘‘ یہ تھے مولانا وحید الدین خان۔ وہ ہر شعر، مذاق، اخباری واقعے سے اپنے مطلب کی بات ، کوئی نصیحت نکال لیتے تھے۔
خان صاحب ، تاحیات اسلام کے داعی اور مارکیٹر تھے۔ سب سے کمال کی بات ان کی وہ نگاہ مرد مومن تھی جس نے تقریباً گزشتہ پچاس برس میں پولیٹیکل اسلام کے حوالے سے سب سے درست درایت کی۔ وہ اسلام سے تعلق رکھنے والی شاید واحد دیو قامت شخصیت تھے جو مذہب کو طاقت کے حصول کے لیے ناجائز سمجھتے تھے، سائنسی طرزِ فکر کے پرچارک تھے اور خواتین کے حقوق کے شدید قائل تھے ان کا خیال تھا کہ اسلامی معاشرے، سیاسی اسلام کی شکست کی وجہ سے ردِ عمل کی نفسیات کا شکار ہیں اور مغرب کو ایک حریف کے بجائے حلیف خیال کیا جانا چاہیے۔ نوے کی دہائی میں جب ہمارے بچپن میں ہمیں مست گل اور حرکت المجاہدین کا چورن بیچا جا رہا تھا، وہ 1960 سے ہی واضِح تھے کہ پولیٹیکل اسلام اور اسلام کے نام پر طاقت کا حصول اسلام اور مسلمانوں دونوں کے کٹرا کے نکال دے گا۔ ان کی، اس ضمن میں تقریباً ساری پیشین گوئیاں پوری ہوئیں۔ پاکستان میں گزشتہ پچاس برس میں شدت پسندی کی بڑھوتری کے حوالے سے ان کا لکھا، حرف آخر ہے۔
”جب یہاں ہر تاریکی آخر کار روشنی بننے والی ہے تو وقتی حالات سے گھبرانے کی کیا ضرورت۔ آدمی اگر یہاں کسی مشکل میں پھنس جائے تو اس کو چاہیے کہ وہ صبر اور حکمت کے ساتھ اس سے نکلنے کی جدوجہد کرے، اگر بالفرض اس کے پاس جدوجہد کرنے کی طاقت نہ ہو تب بھی اس کو چاہیے کہ وہ خدا پر بھروسہ کرتے ہوئے آنے والے کل کا انتظار کرے۔ اس دنیا میں جس طرح محنت ایک عمل ہے، اسی طرح انتظار بھی ایک عمل ہے۔ جو شخص عمل کا ثبوت نہ دے سکے، اس کو چاہیے کہ وہ انتظار کا ثبوت دے۔ اگر اس نے سچا انتظار کیا تو عین ممکن ہے کہ وہ انتظار کے ذریعہ بھی اسی چیز کو پالے جس کو دوسرے لوگ محنت کے راستے سے تلاش کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ قدرت کا نظام خود اپنے آخری
‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues