Twitter.com/narendramodi, 22 April, 2021
الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۱۳۹
بند ہوگئے ہیں۔ اس کی وجہ سے ان کوئی چیزوں کی تفہیم نہیں ہوتی ہے۔ اور جب ذہن فہم سے ہی خالی ہو تو انسان آسانی سے رائے زنی ، فتوئی گردی اور نفرت کا شکار ہو جاتا ہے۔ ایسے لوگوں کا اگر کسی نئے خیال یا چیز سے واسطہ پڑ بھی جائے تو وہ اسے دین کے لیے خطرہ اور بدعت قرار دے کر مسترد کر دیتے ہیں۔ جدیدیت اور روشن خیالی کے ساتھ یہی سلوک ہوا۔ رداور مسترد کا یہ رجحان بزدل معاشرہ کرتا ہے۔ مسلمانوں میں یہ خوف جدیدیت کا پیدا کردہ ہے۔ جب ہم باہر کی دنیا سے مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں، تو اپنے خول میں پناہ لیتے ہیں۔ یوں خول سے باہر کی ہر چیز ہمیں خوفناک لگتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیں ہر نئی چیز سے ڈر لگتا ہے۔
مولانا وحید نے اپنے تئیں کوشش کی کہ لوگوں کو جدید زمانے میں مذہب کے ساتھ پرامن زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھا سکیں۔ ان کی عاجزی کی انتہادیکھیے کہ وہ کہا کرتے ”جو اپنے آپ کو بے علم جانے وہی علم والا ہے“۔ وہ ساری زندگی فتوے کی دکانوں، نفرت اور دکھاوے کی دنیا سے بہت دور رہے۔ مگر افسوس کہ ہم نے ان جیسی شخصیت کو بھی نہیں بخشا اور انہیں اسلام دشمن شخصیت قرار دے دیا۔ آج ہمارے معاشرے میں جذبات کا غلبہ اور سمجھداری کی کمی دیکھ کر اس چیز کا شدت سے احساس ہوتا ہے کہ ہم صرف جذبات کے معاملے میں ہی جوان ہیں لیکن عقلی و شعوری سطح پر اب بھی عہد طفلی میں گھٹنوں کے بل چلتے ہوئے زندگی گزار رہے ہیں۔ اس ناامیدی بھری فضا میں مولانا وحیدالدین خاں کی وفات کے بعد مکالمہ اور فکر کی راہ اور بھی محدود ہوگئی ہے۔ جب کہ دوسری طرف سطحی جذباتیت کا ایک طوفان امڈ آیا ہوا ہے جس کی آگ بڑی تیزی سے معاشرے سے عقلی فکر و عمل کو بھسم کر رہی ہے۔ مولانا وحید الدین خان کی جس خوبی نے مجھے ہمیشہ ہی ان کی کتابوں سے جوڑے رکھا وہ ان کی، زندگی سے محبت تھی۔ وہ ہمیں مذہب کے ایسے پہلوؤں سے روشناس کراتے تھے جو زندگی سے محبت کرنے اور نہ صرف با معنی بلکہ بھر پور طریقے سے زندگی گزارنے میں بھی مدد دیتی تھیں۔ یہی زندگی دوست رویہ ان کی کتابوں کے ٹائٹلز سے بھی ظاہر ہوتا ہے۔ راز حیات، راہیں بند نہیں، تعمیر حیات، حقیقت کی تلاش اس کی عمدہ مثالیں ہیں۔
آج کے مذہبی علماء تو ہمیں اس دنیا اور زندگی سے اتنا ڈراتے ہیں کہ ہمیں مرنا ہی خوبصورت عمل لگتا ہے۔ اور اسی خواہش مرگ نے ہماری زندگیوں سے سارے خوبصورت رنگ اور مسرتیں
‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues