مولانا وحید الدین خاں: افکار و خدمات
الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۱۵۰
مولانا کے قلم گوہر بار سے سیکڑوں علمی دینی ادبی تحقیقی کتابیں اور مضامین تصنیف ہوئے ہیں سے مولانا کی شخصیت کو پہچانا جا سکتا ہے، آپ کی تحریروں اور مثبت افکار سے یہ بات مکمل طور پر واضح ہوتی ہے۔ مولانا کی مشہور کتابیں ’’علم جدید کا چیلنج‘‘ یا ’’اظہار دین‘‘ نامی کتابوں سے مولانا کی فکر کو بہ خوبی پہچانا جا سکتا ہے، ایسے مضامین جن سے مثبت سوچ، اور تخریب میں تعمیر، فساد میں صلاح، شر میں خیر، کی جلوہ گری ہوتی ہے۔ مولانا کا کمال یہ ہے کہ انھوں شر میں خیر، تخریب میں تعمیر، مکر میں ایجابی سوچ پیدا کرنے کی کوشش کی۔
مولانا مرحوم کی سو سے زائد تصنیفات وتألیفات علمی مضامین ومقالات ہیں اور مختلف زبانوں میں ترجمہ ہو کر نشر ہو چکے ہیں اور علماء وسائنسداں و حق کے متلاشیوں سے دادِ تحسین حاصل کر چکے ہیں اور انھیں صراط مستقیم پر چلنا نصیب ہوا ہے۔
مولانا مرحوم میں بہت سے محاسن وخوبیاں تھیں، انسانوں کے ہر ہر طبقے میں مولانا کو شرف قبولیت حاصل ہوا، بعض حضرات نے ان کے چند افکار و تخیلات کی بابت تنقید و تنقیص کا پہلو اختیار کیا ہے، یقینا انسان کے کاموں میں وہ کمال نہیں ہوسکتا جو رب ذوالجلال پھر انبیاء کرام علیہم السلام کا خاصہ ہے، انسان غلطیوں سے پاک نہیں ہوسکتا، بقول امام مالک بن انس كُلُّ أَحَدٍ يُؤْخَذُ مِنْ قَوْلِهِ وَيُرَدُّ إِلَّا صَاحِبَ هَذَا الْقَبْرِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ (المقاصد الحسنہ، اثر نمبر (815)۔ یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ ہر ایک قول کو لیا بھی جاسکتا ہے، اور چھوڑا بھی جاسکता ہے۔ اسی کے پیش نظر یقیناً مولانا کی بہت سی رایوں سے اختلاف کرنے کی گنجائش ہے، اور بہت سے ارباب تحقیق نے اس کا خیر کو انجام بھی دیا ہے۔
امت مسلمہ کا دانشور طبقہ بہ خوبی واقف ہے کہ مولانا نے مذہب اسلام کی سر بلندی و حقانیت کے اثبات کا جو کام انجام دیا ہے، وہ بسا اوقات ایک انجمن بلکہ پوری اکیڈمی کا کام تھا، جسے مولانا نے تن تنہا انجام دیا، اور ملک ہندوستان میں مسلمانوں کو درپیش چیلنج میں مثبت راہ نمائی فرمائی۔ یکساں سول کوڈ، مدارس اسلامیہ کے نصاب و نظام و طریق تعلیم کی افادیت پر یا پیغمبر اسلام کے تشخص وعظمت پر یا قرآن مجید کے ذریعہ اظہار دین پر مولانا کے قلم سے فکری، تحقیقی علمی، ایجابی باتیں نکلی ہیں، جنہیں پڑھ کر بہت سے نان مسلموں نے اسلام کے تئیں اپنی بے خبری کا اعتراف
‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues