Al-Risala · August 2021 · page 152

مولانا وحید الدین خاں: افکار و خدمات

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۱۵۲

ایک پیغام جناب ڈاکٹر ثانی اثنین صاحب حفظکم اللہ تعالیٰ ورعاہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عرض یہ ہے کہ مولانا وحید الدین خان صاحب ایک عبقری انسان تھے۔ زندگی بھر میں ان کے الرسالہ اور ان کی دیگر کتب کا قاری تھا۔ ان کی وفات پر بڑا صدمہ ہوا، اور رمضان المبارک کی مبارک طاق رات میں اپنی جامع مسجد کوئینس کر اس ڈڈلی میں ان کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی، جس میں بہت سے نمازی شریک تھے۔ اللہ کریم مولانا کو اعلیٰ علیین میں جگہ عنایت فرمائے، اور ان کے متعلقین کو صبر جمیل بخشے، آمین! میں جامعہ دارالسلام عمر آباد کا فارغ ہوں، اور زائد از بیس سال سے برطانیہ میں مقیم ہوں۔ میرا وطن حیدر آباد دکن ہے۔ مولانا جب بھی یہاں تشریف لائے ڈاکٹر شمشاد خان صاحب کے توسط سے ان سے ملاقات ہوئی تھی۔ ڈاکٹر ظفر الاسلام صاحب اور محترمہ فریدہ خانم صاحبہ کی خدمات میں سلام عرض ہے۔ فقط والسلام آپ کا مخلص ڈاکٹر عبدالرب ثاقب، برمنگھم، انگلینڈ 200 سے زائد کتابوں اور رسائل کے مصنف ڈڈلی ( پ ر ) ڈاکٹر عبدالرب ثاقب ناظم نشر و اشاعت مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ نے معروف سکالر عالمی شہرت یافتہ مفکر مولانا وحید الدین خان کی یاد میں منعقد ایک تعزیتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا وحید الدین خان 96 سال کی عمر میں دہلی میں دار فانی سے رحلت کر گئے انا للہ وانا الیہ راجعون! وہ ماہانہ ’’الرسالہ‘‘ کے مدیر تھے، اور تقریباً پچاس سال سے تن تنہا نکالتے رہے ۔ ان کی تحریروں میں ایک خاص دلچسپی اور کشش تھی، جو قارئین کو اپنا بنا لیتی تھی۔ ان کا میگزین انڈیا میں تقریباً ہر علمی ذوق رکھنے والے افراد کے یہاں موجود رہتا ہے۔ اس کی حیثیت ایک

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page