مولانا وحید الدین خاں: افکار و خدمات
الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۱۵۳
ڈائجسٹ کی تھی جس کو ہر مذہب و ہر مسلک کے لوگ شوق سے پڑھتے تھے اور ساتھ ہی انگریزی داں طبقہ کے لیے انگریزی ماہانہ بھی جاری کیا۔
مولا نا نے دینی تعلیم کے بعد اپنی ذاتی کوشش سے انگریزی تعلیم حاصل کی جس کا عملی ثبوت ان کی تفسیر قرآن اردو کے ساتھ انگریزی میں قرآن کا ترجمہ اور تفسیر ہے۔ مولانا کے ایک مداح نے ایک ہزار صفحات پر ایک کتاب اوراق حیات تیار کی ہے، جس سے مولانا کی زندگی پر روشنی پڑتی ہے۔ مولانا ایک عبقری شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے اپنے الرسالہ کا مقصد دعوت الی اللہ قرار دیا اور اس نقطہ نظر سے انہوں نے دو سو سے زیادہ کتابیں اور رسائل تصنیف کیے۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں اردو عربی ہندی اور انگریزی میں لکھنے اور بولنے کی صلاحیت عطا فرمائی تھی۔ مولانا بہت ہی سیدھی سادی زندگی بسر کرتے تھے تکلفات اور تصنعات سے بالکل بری تھے۔ جب جامعہ دارالسلام عمر آباد چند دن کے لیے تشریف لائے تا کہ جامعہ کے طلباء ان سے براہ راست استفادہ کریں تو اس وقت نائب ناظم جامعہ مولانا ظفر الحق شا کر عمری نے ان کی میزبانی کے لیے کھانوں کی تفصیل معلوم کرنا چاہی تو انہوں نے فرمایا کہ جو کھانا طلباء کے لیے جامعہ میں پکتا ہے وہی کھانا میں بھی کھاؤں گا۔ اس وقت ناظم جامعہ نے سکھ کا سانس لیا، ورنہ عموماً جامعہ کے طلباء بھی بعض اوقات جب وہ کچھ پڑھ لکھ کر مکی، مدنی، ریاضی، ازہری یا ڈاکٹر انجنئیر بن جاتے ہیں تو اپنی سابقہ زندگی کو بھول جاتے ہیں اور نئی نئی ڈشز کی فرمائش کرتے ہیں۔ جب کہ مولانا اتنی بڑی انٹرنیشنل شخصیت ہونے کے باوجود کس طرح ان کی طبیعت میں انکساری اور تواضع تھا۔
مولانا ایک مجتہد تھے جو حق بات ہوتی اس کا برملا اظہار کر دیتے تھے۔ ابھی ایک عرصہ پہلے حکومت ہند نے مسلمانوں کے طلاق کا مسئلہ اٹھایا تو انہوں نے حنفی مکتب فکر کے خلاف اہل حدیثوں کے مطابق فتوی دیا کہ بیک وقت دی گئی تین طلاقوں کو ایک قرار دینا چاہیے۔ جب کہ اس حق کا اقرار انڈیا میں مسلم پرسنل لا بورڈ نے نہیں کیا۔ اس اعتبار سے مولانا اپنے مسلک کے خلاف اہل حدیثوں کے فتوی کا اعلان کر کے تقلید شخصی کا برملا انکار کیا۔ اس میں شک نہیں کہ مولانا کے قلم نے جمہور علماء کے خلاف بہت سے مسائل میں اختلاف کیا ہے۔ مگر انہوں نے عام علماء کی طرح بھی مکھی پر مکھی نہیں ماری ہے اور ہم اہل حدیث کسی بھی امام کی جامد تقلید کے قائل نہیں ہیں۔ اس لیے کہ ہر امام سے
‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues