Al-Risala · August 2021 · page 157

مولانا وحید الدین خاں: افکار و خدمات

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۱۵۷

اور لمبی سفید داڑھی ۔ وہ ایک روایتی شخص کی مانند تھے لیکن ان کے خیالات جدید تھے۔ وہ انتہا پسندی اور مقدس صحیفوں کی قدامت پسند ترجمانی کے خلاف تھے۔

1976ء میں انہوں نے ماہنامہ ’’الرسالہ‘‘ کا آغاز کیا۔ یہ جریدہ مکمل طور پر ان کے مضامین پر مشتمل ہوتا تھا اور اردو زبان کی دنیا میں تیزی سے مقبول ہو گیا۔

وجیہہ الدین لکھتے ہیں: مولانا وحید الدین کی موت سے انڈیا اور دنیا، سمجھداری کی بات کرنے والی ایک مضبوط آواز اور امن کا پیغام دینے والے ایک مبلغ سے محروم ہو گئے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے لکھا ہے: مولانا وحید الدین خان کی رحلت سے بہت صدمہ پہنچا۔ مولانا بلاشبہ ان مفکرین میں سے تھے جنہوں نے ہمارے زمانے پر گہرے اثرات ڈالے ہیں۔ ملک میں مختلف مذہبی فرقوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے اور ان کے درمیان مکالمہ و تبادلہ خیال کی فضا پیدا کرنے میں مولانا کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ اسلام کو جدید اسلوب میں اور محکم سائنسی ومنطقی دلائل کے ساتھ پیش کرنے کے لیے مولانا کی کوششیں بھی، ان شاء اللہ ان کے لیے صدقہ جاریہ بنیں گی۔ حسینی صاحب نے مولانا وحید الدین کی بعض مشہور کتابوں کا حوالہ دے کر لکھا ہے، مولانا اردو نثر کے ایک بالکل منفرد اور اور بڑے پرکشش اسلوب کے بانی ہیں۔ انتہائی سادہ زبان میں اور بڑے اختصار کے ساتھ گہرے علمی مضامین کو بیان کرنے کا جو اسلوب مولانا نے ایجاد کیا، وہ بلاشبہ ان کا غیر معمولی کمال تھا اور اس نے کئی نسلوں کے اسلوب تحریر پر اثر ڈالا ہے۔ حسینی صاحب نے مولانا کی تحریروں اور ’’الرسالہ‘‘ کے مطالعے کے علاوہ ان کے گھر پر ان سے بہت سی یادگار ملاقاتوں میں ان کی شفقت و محبت اور قدردانی سے متاثر ہونے کا ذکر بھی کیا ہے۔ (اس رپورٹ کی تیاری میں بی بی سی کے نئی دہلی میں نامہ نگار نیاز فاروقی کی رپورٹ 23 اپریل سے مدد لی گئی)۔ پاکستان میں بھی مولانا وحید الدین خاں کے سانحہ ارتحال کی خبر بہت دکھ اور افسوس کے ساتھ سنی گئی ۔ ممتاز صحافی اور سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی نے نہ صرف مولانا وحید الدین کی شخصیت کے حوالے سے جو کالم سپرد قلم کیا، اُس میں انھوں نے اپنے مطالعے کے حوالے سے نہایت عمدہ طریقے پر تاریخ کو سمیٹا ہے۔ شامی صاحب کا کالم بیک وقت روزنامہ ’’پاکستان‘‘ اور روزنامہ ’’دنیا‘‘ میں چھپا۔ جب کہ ’’دنیا‘‘ ٹی وی چینل پر انھوں نے اپنے پروگرام میں جاوید احمد غامدی سے جو گفتگو نشر کی وہ بھی

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page