مولانا وحید الدین خاں: افکار و خدمات
الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۱۵۸
بہت قابل تعریف تھی۔ مولانا وحید الدین کے حوالے سے گفتگو کے لیے غامدی صاحب سے بہتر شخص ہوہی نہیں سکتا تھا۔ ”دنیا‘‘ میں خورشید احمد ندیم نے بھی مولانا وحید الدین کے رخصت ہو جانے پر کالم لکھا ہے جب کہ دیگر اخبارات میں بھی ان کی شخصیت پر مضامین اور کالم شائع ہوئے ہیں۔ شامی صاحب سے 23 اپریل کو ٹی وی پر گفتگو میں جاوید احمد غامدی صاحب نے کہا کہ ایک بڑی غیر معمولی شخصیت رخصت ہوگئی ، اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ شمع ہدایت کی مانند اور اپنے عہد کی منفرد آواز تھے۔ انسانیت کی حقیقت کیا ہے، مذہب کی حقیقت کیا ہے اور خدا کی سچی معرفت کس طرح حاصل ہوتی ہے؟ یہ ان کا خاص موضوع رہا۔ ان کی ایک ایک تحریر اور ایک ایک لفظ گواہی دیتا ہے کہ وہ دنیا میں جیے تو آخرت کے لیے جیے۔ ان کی یہ خوبصورت فکری تعبیر تھی کہ ہماری زندگی کے ہر معاملے کا رخ آخرت ہونا چاہیے۔ ان کا پیغام آخری وقت تک یہی رہا کہ اپنے ذہن کو مثبت رکھو اور انسانوں کے بارے میں اس طرح سوچو، جس طرح تم اپنے بارے میں سوچتے ہو۔ الرساله سے ”تحریر و تصویر‘‘ کا رابطہ کب اور کیسے ہوا یہ 1991ء کا زمانہ تھا۔ ”تحریر و تصویر‘‘ نے اشاعت کا آغاز اخباری سائز پر کیا تھا۔ چونکہ ”تحریر و تصویر‘‘، فضلی سنز، اردو بازار، کراچی کی پریس میں طارق رحمن کی زیر نگرانی چھپتا تھا، جہاں کی بہت سی خاص باتوں میں ایک خاص بات یہ تھی کہ فضلی سنز ہی نے مولانا وحید الدین خان کی کتابوں کی اشاعت و فروخت کی ذمہ داری سنبھالی ہوئی تھی اور یہیں سے مولانا وحید الدین کے ”الرسالہ‘‘ کی باقاعدگی سے اشاعت اور تقسیم کا اہتمام ہوتا تھا۔ ”تحریر و تصویر‘‘ نے تسلسل سے ”الرسالہ‘‘ کا بلا معاوضہ اشتہار چھاپا اور طارق رحمن بہ اہتمام مجھے ”الرسالہ‘‘ اعزازی دیا کرتے تھے۔ اکثر حیدر آباد (پاکستان) واپسی پر ”الرسالہ‘‘ کا انہماک سے مطالعہ شروع کرتا اور سفر کے اختتام سے قبل ہی پورا کر لیتا۔ چنانچہ میرے پاس تاحال 1990ء سے 1996ء تک کے 70 سے زائد شمارے محفوظ ہیں۔
”الرسالہ‘‘ فروری 1991ء میں شائع ہونے والی مولانا وحید الدین کی تحریر کے ایک حصے کو میں نے ”تحریر و تصویر‘‘ میں اپنے کالم کا موضوع بنایا اور ”جسارت“ میں 1981ء اور 1982ء کے دوران اپنے بیتے حالات کے پس منظر میں اسے ”مولانا وحید الدین کا کلمہ حق‘‘ کے عنوان سے جولائی 1991ء کے شمارے میں شائع کیا۔ میری خوش بختی کہ ایک بار مولانا دہلی جاتے ہوئے کراچی ایئر
‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues