Al-Risala · August 2021 · page 165

مولانا وحید الدین خاں: افکار و خدمات

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۱۶۵

دراصل یہ کتابیں نامور مذہبی اسکالر اور عصر حاضر کے معروف حقیقت نگار مولانا وحید الدین خان کی تھیں، جنہوں نے اپنے جدید اور روشن خیال طرز اسلوب سے دین اسلام اور زندگی کے ان گنت موضوعات پر 200 سے زائد کتب تحریر کیے ہیں۔ علاوہ ازیں علم و فکر کی ترویج و آبیاری کے لیے سن 1976 یعنی 43 سالوں سے ماہنامہ میگزین الرسالہ کا اجراء بھی کر رہے ہیں۔ آپ کی عمر تقریباً 94 سال ہے اور اس وقت انڈیا کی راجدھانی دہلی میں مقیم ہیں۔ راقم الحروف نے چند سال قبل مولانا صاحب کے کتب و تخلیقات کا مطالعہ شروع کیا، جس کے بعد سے مولانا صاحب کے فکر و افکار، انداز بیاں اور طرز تحریر سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا۔ دوران مطالعہ میں نے مولانا صاحب کو نہ صرف بطور ایک مذہبی اسکالر پایا بلکہ ایک مورخ، ایک تحقیق نگار، ایک موٹیویشنل قلم کار، پرسنالٹی ڈیویلپمنٹ، مثبت کردار ساز اور روشن خیال رائٹر کے روپ میں بھی مولانا صاحب مجھ پر آشکار ہوئے۔

مولانا صاحب کی اس بصیرت کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے یہ محسوس کیا کہ مولانا صاحب کے کتب اگر بنستان پبلک لائبریری میں موجود ہوں تو اس سے نہ صرف مطالعے کے شوقین نوجوان بلکہ گورنمنٹ ہائی اسکول بنستان میں زیر تعلیم نو آموز طلباء بھی بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مستفید رہ سکتے ہیں۔ اس سوچ اور نظریے کے تحت میں نے مولانا صاحب کی اشاعتی ٹیم سے بذریعہ خطوط رابطہ کر کے بنستان پبلک لائبریری کے لیے کتب عطیہ کرنے کی درخواست کی۔ چند دن گزرنے کے بعد خط کا جواب موصول ہوا جس میں کتابیں عطیہ کرنے کی رضامندی ظاہر کی گئی تھی اور ساتھ ہی میرا پوسٹل ایڈریس بھی طلب کیا گیا تھا۔ کچھ عرصے بعد ڈاک خانے سے مجھے کال موصول ہوئی کہ آپ کے نام پارسل آیا ہے جب میں وصولی کے لیے پہنچا تو دیکھ کر خوشی کی انتہا نہ رہی کہ مولانا صاحب کی کتابوں کا ایک بڑا اور وزنی پارسل موجود تھا، جس میں مولانا صاحب کی کل 34 کتابیں شامل تھیں، جن کی کل قیمت مجموعی طور پر 14700 روپے تھی۔

کتابیں موصول ہونے کے بعد میں نے تحریری طور پر مولانا صاحب کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کے ساتھ کتابیں گھر میں رکھ دیں کہ موقع ملتے ہی انہیں بنستان پبلک لائبریری کے حوالے کر دوں گا۔ دوسری جانب جب میں نے اپنی والدہ محترمہ کو ان کتابوں کے بارے میں بتایا تو وہ بے حد خوش ہوئیں کیونکہ یہ کتابیں فکشن و ادب سے ہٹ کر حکمت و دانائی اور سبق آموزی پر مشتمل تھیں ۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page