Al-Risala · August 2021 · page 170

ایم ایم ادیب ، پاکستان

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۱۷۰

دان الفریڈ ایڈلر نے اعلان کیا کہ انسانی شخصیت کی خصوصیات میں سے ایک حیرتناک خصوصیت اس کی یہ صلاحیت ہے کہ وہ ایک ’’نہیں‘‘ کو ایک ’’ہے‘‘ میں تبدیل کر سکے۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو ایک انتہائی غیر معمولی صلاحیت کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ مذکورہ اقتباس ایک نفسیات کے عالم کی زبان سے اسی کا اعتراف ہے۔ اس کی صلاحیت کی آخری حد یہ ہے کہ انسان تاریکی میں بھی روشنی کا پہلو دیکھ لیتا ہے۔ وہ ناموافق حالات کو موافق حالات میں تبدیل کر سکتا ہے۔ جب اس کی بازی کھوئی گئی ہو اس وقت وہ دوبارہ اپنے لیے نیا میدان تلاش کر لیتا ہے جس میں جدوجہد کر کے ازسرنو اپنی منزل پر پہنچ جائے‘‘۔ میرے وہم و گمان میں بھی یہ بات نہیں تھی کہ ایک دینی اسکالر کا ایسا ویژن ہو سکتا ہے کہ وہ زندگی کو ایک نفسیات دان کی آنکھ سے دیکھنے کا بھی حوصلہ رکھتا ہو اور وہ بھی الفریڈ ایڈلر۔ یہ مولانا وحیدالدین کی کتاب تھی جس نے میرے دل میں دینی اسکالرز کے لیے شرح صدر پیدا کیا، پھر میں نے مولانا وحیدالدین خان کو ہی نہیں، ڈاکٹر محمد حمید اللہ، مولانا مودودی، مولانا اصلاحی، حسن البنا، سید قطب شہید، ڈاکٹر اسرار احمد، علی میاں ندوی، مولانا ابوالکلام آزاد اور متعدد دینی اسکالرز کے ساتھ ساتھ دور حاضر کے اسلامک سکالرز ڈاکٹر محمود غازی، مولانا تقی عثمانی، مصباح الدین شکیل، ڈاکٹر خالد علوی، پیر محمد کرم شاہ، نعیم صدیقی اور کسی حد تک جاوید غامدی کی کتب کا مطالعہ کیا۔ تاہم اس اظہاریے یا کالم میں مولانا وحیدالدین خان کا ذکر مطلوب ہے جو 21 اپریل 2021 کو اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے۔

مسلم امت کے بہت سارے اسلامی دینی اسکالرز ان کی بہت ساری باتوں سے اختلاف رکھتے ہیں، بہت سارے مسائل ہیں جن کے بارے میں علمائے امت کے تحفظات ہیں۔ مگر یہ ایک طے شدہ بات ہے کہ انہوں نے تین نسلوں کو اسلامی عقائد ونظریات سے بجاطور پر متاثر کیا۔ برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں خصوصاً نوجوانوں نے ان کی تعلیمات سے استفادہ کیا۔ مولانا سائنٹفک سوچ رکھنے والے اسلامک دانشور تھے۔ وہ جتنے زودنویس تھے شاید ہی بیسویں یا اکیسویں صدی کا کوئی اسلامک دانشور ہو جس نے اتنا لکھا ہو۔ ان کی تحریر میں جدت ہی نہیں فکرونظر کی جولانی بھی کوٹ کوٹ کر بھری ہوتی ہے ۔ ان کے چھوٹے چھوٹے جملے اپنے اندر معنی کا ایک سمندر لیے ہوتے ہیں۔ ان کے ماہانہ جریدے

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page