Al-Risala · August 2021 · page 173

ایم ایم ادیب ، پاکستان

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۱۷۳

کیا، جن کے مستقل قارئین کی تعداد کسی بھی مذہبی رسالے کے قارئین سے کہیں زیادہ ہے۔ آپ نے کل 253 کتب تصنیف کیں، جن میں سے 92 انگریزی میں، 142 اُردو میں اور 19 ہندی زبان میں شائع ہوئیں ۔ علاوہ ازیں پوری دنیا میں بین المذہبی اجتماعات میں اسلام کی بھر پور نمائندگی کی۔ پندرہ سال جماعت اسلامی سے وابستہ رہے۔ تاہم بانی جماعت کے ساتھ کچھ فکری پہلوؤں کی تعبیر میں اختلاف پر 1962ء میں علیحدگی اختیار کر لی۔ آپ کے علمی اور فکری مقام سے ہر مذہب کے پیروکار معترف ہیں۔ آپ کی دو جلدوں پر مشتمل تفسیر تذکیر القرآن‘ قرآن فہمی کی تڑپ رکھنے والوں کے لیے بہت بڑا خزینہ ہے۔

مولانا وحید الدین کے نزدیک مسلمانوں کے دگرگوں حالات کی وجہ انفرادی اور اجتماعی سطح پر مبارزتی رویہ ہے۔ وہ ہر مشکل صورت حال کو چیلنج کے طور پر لینے کی بجائے مسئلہ کے طور پر لیتے ہیں۔ اس لیے مناسب حل کی طرف رخ نہیں کر پاتے۔ آپ نے صلح حدیبیہ کو مسلمانوں کے لیے آگے بڑھنے کی تقلیدی بنیاد قرار دیا ہے۔ جہاں نبی اکرم نے مبارزت کا راستہ چھوڑ کر حکمت عملی کے تحت اپنے ذرائع اور اپنے رفقاء کی زندگیوں کو آگ میں جھونکنے سے بچا لیا اور اپنی خاطر جمع کر کے فتح مکہ تک رسائی حاصل کی۔ رسول پاک اگر صحابہ کرام کی جذباتیت کا احترام کر جاتے تو شاید حالات مختلف ہوتے، مگر آپ نے اُمت مسلمہ کے لیے صبر و برداشت سے منزل تک پہنچنے کا درس چھوڑا ۔ مولانا وحید الدین فرماتے ہیں کہ جاپان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس پر تاریخ انسانی میں سب سے بڑا ظلم ہوا، جنگِ عظیم دوئم کے دوران، 1945ء میں، امریکہ نے جاپان پر دوا یٹم بم گرائے اور جاپان کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا، جس کے اثرات ہیروشیما اور ناگاساکی کے باسیوں پر آج بھی دکھائی دیتے ہیں، مگر جاپان نے اس تباہی کو ایک ”مسئلہ“ کے طور پر لینے کی بجائے، چیلنج کے طور پر لیا اور اپنے تعلیمی اداروں کی اصلاح کر کے ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کی وہ تمام منازل طے کیں جو تکنیکی اور مقابلہ جاتی دنیا میں با عزت وجود کے لیے لازم تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج جاپان سرمائے کے لحاظ سے دنیا کی تیسری بڑی طاقت ہے اور جی ڈی پی کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ اگر جاپان کی جگہ کوئی اور مسلمان ملک ہوتا تو اس کے باسی امریکہ کی طرف منہ کر کے غُلیلوں سے پتھر پھینک رہے ہوتے۔ مولانا وحید الدین کے بقول چونکہ جاپان نے صلح حدیبیہ کی روح سے

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page