ایم ایم ادیب ، پاکستان
الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۱۷۴
استفادہ کیا ہے، لہٰذا آج دشمن کے سامنے خم ٹھونک کر کھڑا ہے، جو اُس سے معاشی میدان میں رعایتیں مانگ رہا ہے۔
مولانا وحید الدین فرماتے ہیں کہ اسلام کا پہلا سبق اِقراء یعنی حصول تعلیم کے گرد گھومتا ہے۔ قرآن پاک میں اسی لیے جا بجا تعلیم اور فکر کی دعوت دی گئی ہے، مگر صد افسوس کہ آج مسلمان تعلیم کے مقام میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔ جس وقت ”اقراء“ کی وحی نازل ہوئی، اُس وقت عرب کے معاشی، معاشرتی اور سیاسی حالات ناگفتہ بہ تھے۔ لوٹ مار، غارت گری اور ہر معاملے میں مبارزت کا دور دورہ تھا، لیکن رَبُّ العِزَّت نے ”اِقراء“ کا حکم دے کر باور کرایا کہ تعلیم سے انفرادی اور اجتماعی زندگی کے ہر پہلو میں انقلاب لایا جا سکتا ہے۔ اسی لیے جنگ بدر میں فتح کی صورت میں جو دشمن جنگی قیدی بنائے گئے، اُنہیں رسول پاک نے مسئلہ کے طور پر نہیں لیا، بلکہ موقع کے طور پر لیا اور ہر قیدی کو اپنی آزادی کے عوض دس دس مسلمانوں کو تعلیم دینے پر مامور کیا (مسند احمد، حدیث نمبر (2216)۔ یہاں یہ بات توجہ طلب ہے کہ اُن دشمنوں نے صحابہ کرام کو دین نہیں سکھانا تھا، بلکہ زبان دانی اور کسب ہنر کی تعلیم دینی تھی۔ مولانا وحید الدین کو اس بات کا بڑا قلق تھا کہ اجتہاد جو دین کی روح تھا، عنقا ہو گیا ہے۔ تمام مسلمان رہنماؤں نے انتہائی نادانی کے تحت مسلمانوں کے جذبات کو تخریب کی طرف موڑ دیا ہے۔ لوگ قرآن پاک کی تلاوت کر رہے ہیں مگر قرآن سے بے خبر ہیں۔ لوگ اپنے جلسوں کا آغاز تو قرآن سے کرتے ہیں مگر وہ صرف رسمی تبرک کے لیے ہوتا ہے، نہ کہ اس سے رہنمائی لینے کے لیے۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن پاک کے چرچا کے باوجود قرآن پاک کا فائدہ لوگوں کو حاصل نہیں ہوتا۔ مولانا وحید الدین خاں کا وصال امن کے سفیر کا وصال ہے۔ (dailypakistan.com.pk) لاہور (نمائندہ خصوصی): وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معروف اسلامی اسکالر، مصنف، قرآن مجید کے مترجم مولانا وحید الدین خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ مولانا وحید الدین خان مرحوم کی دینی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ (ڈیلی پاکستان،
‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues