Al-Risala · August 2021 · page 177

ایم ایم ادیب ، پاکستان

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۱۷۷

رازِ حیات کے مصنف ساجد بھٹو، سندھ کل رات بہت دکھ ہوا اور آنسو آگئے جب معلوم ہوا کہ اکیسویں صدی کے ایک عظیم اسکالر، کروڑوں لوگوں کی زندگی بدلنے والی مشہور زمانہ کتاب’’رازِ حیات‘‘ سمیت دوسو سے زائد کتب کے مصنف، کروڑوں لوگوں کے آئیڈیل انسان، مذہب کا صحیح معنوں میں پرچار کرنے والے اور انسانیت کا درد رکھنے والے جید عالم مولانا وحید الدین صاحب دار فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔ میں مولانا صاحب کی مثبت اور فراخ سوچ سے متاثر تھا جو اپنی کتب میں مغرب کی مثالیں دے کر ساتھ قرآن و حدیث کا حوالہ دے کر بات واضح کرتے تھے۔ ان میں کوئی مذہبی تعصب نہیں تھا ۔ دو سال پہلے مجھے مولانا صاحب کے آفس کا واٹس ایپ نمبر ملا تو میں نے کہا یا تو میری بات کروا دیں یا میرا ایک وائس میسج مولانا تک پہنچا دیں تو میں نے وائس میسج میں بتایا کہ میرے مذہبی نظریات ایسے ہیں وغیرہ تو میرے لیے دعا کریں اور ایک وائس میسج لازمی کریں۔

خیر میری خوش قسمتی کہ مجھے ایک ماہ کے اندر ہی اس حافظ صاحب کا میسج ملا کہ یہ مولانا صاحب کا وائس میسج جو صرف آپ کے لیے ہے۔ وہ وائس میسج میں نے مختلف گروپس میں بھی شیئر کیا تھا جس میں اپنی مخصوص آواز سے دنیا و آخرت کے لیے دعائیں تھیں کہ بیٹا آپ کا میسج ملا تھا اور شکریہ بھی کیا۔ اور علم میں اضافہ کی دعا بھی دی۔

تب مجھے ایسے لگا جیسے کوئی قیمتی خزانہ مل گیا ہو لیکن مولانا صاحب کی وفات کا سنا تو بہت شدید دکھ ہوا۔ مجھے کم و بیش دو سال جب تک میرا موبائل ٹھیک رہا ان کا رسالہ ملتا رہا اور مولانا صاحب کی ویڈیوز بھی مسلسل آتی رہیں۔ عظیم ہوتے ہیں وہ لوگ جن کا مشن انسانیت کی بھلائی کے سوا کچھ بھی نہیں ہوتا۔ جن کی وجہ سے دنیا روشن ہوتی ہے۔

سچ ہے کہ آج یا کل ہم سب کو اس دنیا سے رخصت ہو کر جانا ہے۔ اللہ تعالیٰ مولانا صاحب کے درجات بلند کرے آمین۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page