Al-Risala · August 2021 · page 180

ایم ایم ادیب ، پاکستان

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۱۸۰

1947ء سے پہلے بابری مسجد (ایودھیا) میں داخل ہو کر وہاں نماز پڑھی۔ براہِ راست اور بالواسطہ مشاہدہ کی یہ مدت تقریباً ۱۰۰ سال کے دائرہ میں پھیلی ہوئی ہے۔ اس طویل مدت میں، میں نے جو کچھ دیکھا اور پڑھا اور جانا وہ ایک لمبی کہانی ہے۔ ‘‘ (اوراق حیات، ص ۳۵) مولانا زمین دار اور پڑھے لکھے خاندان کے چشم و چراغ تھے۔ والد کا نام فرید الدین خان تھا۔ ان کا انتقال اس وقت ہوا جب مولانا موصوف کی عمر پانچ (5) سال کے قریب تھی۔ والد کے انتقال کے بعد جب مولانا کے گھر کے حالات بدل گئے۔ ان کے جد امجد حسن خان ریاست سوات (جواب پاکستان کا حصہ ہے) سے ہجرت کر کے اعظم گڑھ آئے تھے۔ مولانا کے خاندان میں علماء تو نہیں مگر ادباء ضرور تھے، بالخصوص اقبال احمد خان سہیل، جو مولانا کے چچا زاد بھائی اور ممتاز شاعر، وکیل اور سیاست دان کی حیثیت سے جانے جاتے تھے۔ مولانا نے مدرسۃ الاصلاح (سرائے میر) میں اس وقت کے ماہرین علم و فن سے کسب فیض کیا۔ آپ کے اساتذہ میں مولانا امین احسن اصلاحی اور مولانا اختر احسن اصلاحی کا نام قابل ذکر ہے۔ آپ نے عربی میں مہارت کے لیے مولانا حمید الدین فراہی اور اردو میں کمال کے لیے مولانا ابوالکلام آزاد کی کتابیں پڑھیں۔ مگر ان دونوں کے سیاسی سوچ سے آپ کبھی مطمئن نہ ہوئے۔

اس میں دورائے نہیں کہ ملک و بیرون ملک میں آپ کو شہرت آپ کے قلم و منفرد اسلوب کی وجہ سے ملی۔ مختلف اداروں سے منسلک ہو کر کام کرنے کی کوشش کی مگر بہت دنوں تک آپ کا مزاج ساتھ نہ دیا جس کی وجہ سے اپنی راہ خود متعین کی اور خود ادارہ بن گئے۔ نئی دہلی کے نظام الدین ویسٹ کالونی کو مستقل رہائش گاہ بنایا۔ ملت اسلامیہ کی بھی خدمات یہیں نظام الدین سے انجام دینی شروع کیں۔ لوگوں کی دینی وفکری رہنمائی، تالیف و ترجمہ، اردو اور انگریزی زبان میں الرسالہ کی نشر و اشاعت اور ملک و بیرون ملک میں اسلام اور مسلمانوں کی نمائندگی مولانا کی زندگی کے چند نمایاں پہلو تھے۔

مولانا وحید الدین خان نے تقریباً ایک صدی تک کسی نہ کسی طرح اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کی۔ ان کے کچھ خاص دینی و سیاسی افکار و نظریات کی وجہ سے علماء نے ان کی گرفت بھی کی۔ ان کو مورد الزامات بھی ٹھہرایا۔ مگر وہ کسی کی پرواہ کیے بغیر اپنی راہ چلتے رہے۔ انھوں نے اپنے افکار و

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page