ایم ایم ادیب ، پاکستان
الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۱۸۱
خیالات کا مخاطب ہمیشہ پڑھے لکھے برادرانِ وطن کو سمجھا جن کی بڑی تعداد ان کے دروس اور محاضرات میں شامل ہوتی تھی۔ ان کا ماننا تھا کہ ہم اکثریت سے لڑ جھگڑ کر انھیں اپنے دین کی طرف نہیں لاسکتے، ان کو دین سے جوڑنے اور ان کے دل کو اسلام کے لیے نرم کرنے کا واحد ذریعہ انسانی اخوت و بھائی چارہ اور مثبت فکر و خیال ہے۔ اور اسی اصول پر وہ پوری زندگی ڈٹے رہے اور غیر مسلموں کی ایک بڑی جماعت کو اسلام کی تعلیمات سے متعارف کیا۔
میں نے سب سے پہلے مولانا کو ان کی کتابوں اور تحریروں کی وجہ سے جانا۔ جامعہ امام ابن تیمیہ کی ایک بہت بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ اپنے طلبہ کو بلاکسی تعصب اور تنگ نظری کے ہر ذی علم سے استفادے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ میری طالب علمی کے زمانے میں طلبہ کی لائبریری میں بہت سارے مشاہیر اہل علم کی اردو کتابیں لائی گئیں ۔ جن میں درجنوں کتابیں مولانا مرحوم کی بھی تھیں ۔ مطالعے کا شوق تھا۔ چنانچہ میں نے اسی زمانے میں مولانا کی موجودہ تمام کتابوں کا مطالعہ کیا۔ حالانکہ میرے بعض مخلص اساتذہ نے چھوٹی کلاس میں ان کی بعض کتابوں کے پڑھنے سے روکا بھی، مگر زبان و بیان کی سلاست کی وجہ سے بلاکسی کے سنے پڑھتا گیا۔ اور جہاں ضروری سمجھا اگرچہ کتابیں اپنی نہ تھیں مگر نشانات ضرور لگائے کہ میں مولانا کی اس بات سے اتفاق نہیں رکھتا۔ آج بھی میری مطالعہ کردہ کتابیں ان باتوں کی گواہ ہیں۔ اس کے بعد اللہ نے متعدد بار براہ راست مولانا سے ملنے ملانے کا موقع دیا۔
مولانا صاحب سے میری ملاقات تین دفعہ ہوئی۔ پہلی دفعہ جامعہ امام ابن تیمیہ میں جب وہ بہار کا دورہ کرتے کرتے شام میں جامعہ پہنچے ۔ جامعہ میں بعد نماز مغرب ان کا خطاب ہوا۔ بڑے صاف ستھرے انداز میں انھوں نے منہج سلف پر گفتگو کی۔ اپنے کو بھی پاسبان سلف میں شمار کیا۔ شیخ الاسلام ابن تیمیہ کی علمی وعملی زندگی کی بڑی ستائش کی ۔ طلبہ، اساتذہ اور دیگر حاضرین نے ان کے خطاب سے بھر پور استفادہ کیا۔ میری دوسری اور تیسری ملاقات ان سے ان کی رہائش گاہ نظام الدین ویسٹ، دہلی میں ایک عرب مہمان شیخ بدر العیدان کے ہمراہ ہوئی۔ شیخ بدر کی شدید خواہش تھی کہ وہ مولانا صاحب سے ملیں۔ مرکزی جمعیت کے ذمہ داران نے شیخ بدر کو میرے ساتھ لگا دیا کہ میں انھیں مولانا سے ملا دوں۔ نظام الدین تو میں جانتا تھا مگر نظام الدین میں مولانا کا گھر کہاں ہے
‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues