Al-Risala · August 2021 · page 199

مالک اشتر، نئی دہلی

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۱۹۹

کاندھلوی تبلیغی جماعت کے بانی کی طرف سے سید مودودی پر بھی لگایا گیا تھا۔ کسی پر ایمان وعقیدہ کے اعتبار سے الزام لگانے کے لیے براہ راست دلائل و برہان ہونے چاہیے، نہ کہ بالواسطہ استنباط۔ اور بعض تحریروں سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آپ مہدی کو کوئی فرد نہیں گردانتے تھے بلکہ آپ کا رخ ایک آئیڈیالوجی کی طرف تھا۔ اگرچہ یہاں تفصیلی بحث ممکن نہیں ہے۔ مختصرایہ عرض ہے کہ ہو سکتا ہے کہ مرحوم کا نظریہ پہلے یہی ہو، بعد میں رجوع کر لیا ہو جیسا کہ بعد میں شائع ہونے والی تحریروں سے معلوم ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر 2014 کی کتاب اظہار دین صفحہ نمبر 245 یوں رقم طراز ہیں: ’’اصحاب رسول نے جس دور تاریخ کا آغاز کیا تھا تقریبا ڈیڑھ ہزار سال میں وہ اپنے نقطہ کمال پر پہنچ چکا ہے اب دوبارہ اس نئی نسل سے ایک فرد اٹھے گا جس کو حدیث میں المہدی کا نام دیا گیا ہے۔ ‘‘ اسی طرح کا ایک اور الزام جو مسیحی ماڈل کے نام سے مشہور مضمون ہے کہ آپ نے جون 2007 کے الرسالہ میں کہا تھا کہ ’’اب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا اسوہ مطلوب ہے‘‘ کا پروپیگنڈا چلایا گیا۔ بظاہر اس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کی نفی ہوتی ہے حتی کہ اس کا حقیقت سے دور کا واسطہ بھی نہیں۔ جولائی 2010 میں خان صاحب نے اس الزام کا ایک سوال کے جواب میں یہ دیا تھا۔ اس کا اقتباس یہاں نقل کیا جاتا ہے۔

سوال: ماہ نامہ الرسالہ جون 2007 کے شمارے میں مسیحی ماڈل کی آمد ثانی کے عنوان سے آپ کا ایک مضمون نگاہ سے گزرا اس سلسلے میں دو سوال پیش خدمت ہیں۔ ایک یہ کہ اس تعبیر کے استعمال کرنے کی کیا حکمت پیش آئی۔ ۔ صفحہ نمبر 38۔ ۔

جواب: آپ نے غالبا اصل مضمون کو زیادہ غور کے ساتھ نہیں پڑھا اور نہ آپ کو اس قسم کا اشکال پیش نہ آتا۔ اگر آپ مضمون کو غور سے پڑھیں تو آپ پر کھل جائے گا کہ مسیحی ماڈل کی آمد ثانی کا مطلب دوسرے لفظوں میں مکی ماڈل کی آمد ثانی ہے۔ مذکورہ مضمون میں جس چیز کو مسیحی ماڈل کہا گیا ہے، وہ خود پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں پوری طرح موجود ہے۔ مکی دور میں آپ نے خود اسی اصول کے مطابق عمل فرمایا ہے مضمون میں صرف یہ کہا گیا ہے کہ اس تصور کو زیادہ ممیز کرنے کے لیے اس کو مسیحی ماڈل کا نام دے دیا گیا ہے، تا کہ وہ جدید ذہن کے لیے زیادہ قابل فہم ہو سکے۔ جیسا کہ معلوم ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغمبرانہ مشن کے دو دور ہیں— مکی دور اور

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page