Al-Risala · August 2021 · page 203

بابا چلے گئے

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۰۳

دوسرا دور ”معرفت زمانہ“ 1986ء سے 1996ء تک امت مسلمہ کے لیے ایک ہنگامی دور ہے۔ اس دور میں امت مسلمہ دنیا کے کئی ممالک میں بے شمار مسائل میں ایسا گھرتی چلی گئی کہ آج تک ان سے نکلنا نصیب نہ ہوسکا۔ ان مسائل کے پیدا ہونے کے دو بنیادی سبب تھے۔ ایک دین کی غلط تعبیر کا عوام میں سرایت کر جانا اور دوسرے بصیرت زمانہ کا مکمل فقدان۔ عالمی سطح پر فلسطین سے لے کر عراق، افغانستان، کشمیر اور بوسنیا وغیرہ تک، اور ادھر ہندوستان کی سطح پر شاہ بانو کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی قیادت میں جو ہنگامہ خیز تحریک چلائی گئی اس نے بابری مسجد کے سوئے ہوئے مسئلے کو نئی زندگی بخشی۔ اور مسلم قیادت نے مسلمانان ہند کے مستقبل کو گویا بابری مسجد پر بھینٹ چڑھادیا۔

اس احمقانہ سیاست کا حاصل آج یہ ہوا کہ CAA اور NRC جیسے سنگین مسائل اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ ان حالات میں مولانا ملت کی بربادی کا تماشہ دیکھ کر تڑپ اٹھے اور قرآن وسنت اور زمانی بصیرت کی روشنی میں مسلسل مسلمانوں کی مثبت رہنمائی فرماتے رہے۔ ملت کے عالمی مسائل سے لے کر مقامی مسائل تک ہر موضوع پر لکھا، قدم قدم پر رہنمائی کی اور پیشگی متنبہ فرماتے رہے کہ جس راستے پر ملت کو اس کے بے ریش و باریش رہنما لے جارہے ہیں، وہ بربادی کا راستہ ہے۔ اور مسلمانوں کو سمجھایا کہ قدیم قبائلی دور کی سوچ اور ”پدرم سلطان بود“ کی نفسیات سے نکل کر جدید زمانی تبدیلیوں کو سمجھنے اور اس کی روشنی میں اپنے لائحہ عمل کو طے کرنے کی ضرورت ہے۔ بابری مسجد کے انہدام سے پہلے بھی اس مسئلے کو باہمی گفت و شنید سے حل کرانے کی کوشش کی اور انہدام کے بعد، قوم کے مستقبل کو سنوارنے کی خاطر اپنے مستقبل کو داؤ پر لگا کر تین نکاتی فارمولا بھی پیش کیا۔ جس کو روزنامہ انقلاب ممبئی اور روزنامہ مڈڈے (Mid-Day) کے سروے کے مطابق 63% مسلم اور 69% غیر مسلم عوام نے منظور بھی کیا تھا۔ مگر ملت کے نام نہاد قائدین نے نہ مولانا کی سنی، نہ عوام کی سنی اور بدستور اپنی لایعنی سیاست میں لگے رہے۔ (ایک صاحب نے اپنے حالیہ مضمون میں یوں لکھا کہ ”امت نے مولانا کور جیکٹ کردیا“۔ حالانکہ اوپر کا سروے بتا رہا ہے کہ امت نے مولانا کور جیکٹ نہیں کیا، بلکہ اپنی نااہلی اور ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ایسا لکھا جارہا ہے)۔ حدیث رسول میں جس فراست اور زمانی بصیرت کو مومنانہ صفت بتایا گیا ہے، اس نعمت

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page