Al-Risala · August 2021 · page 205

بابا چلے گئے

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۰۵

تیسرا دور ”معرفتِ دعوت“: یہ دور 1996ء سے لے کر 2021ء تک پھیلا ہوا ہے۔ اس دور کو علامتی طور پر ”معرفتِ دعوت“ کا دور کہہ سکتے ہیں۔ مولانا کا اصل مشن ہی دعوت الی اللہ ہے بلکہ مولانا کی فکر کو اگر کوئی ایک نام دینا ہو تو اسے دین کی ”دعوتی آئیڈیالوجی“ کہہ سکتے ہیں۔ مولانا نے بہت صحیح لکھا ہے کہ اس امت کے لیے اگر کوئی کامیاب اقدامی عمل ہے تو وہ ”دعوت الی اللہ“ کا عمل ہے۔ دعوت شاہ کلید ہے، دعوت ہر کامیابی کا سرا ہے، دعوت تکمیل ایمان و معرفت بھی ہے۔ چنانچہ مولانا لکھتے ہیں:

”ایمان جب اپنی آخری انتہا کو پہنچتا ہے تو وہ دعوت بن جاتا ہے۔ دعوت دوسرے لفظوں میں کائنات کے غیر ملفوظ نغمہ کو الفاظ کی صورت دینا ہے۔ داعی خدا کی خاموش نشریات کو با آواز اعلان میں منتقل کرتا ہے۔ وہ خدائی پیغام کوسن کرا سے انسانوں تک پہنچاتا ہے۔ “ (اللہ اکبر، صفحہ 35) چنانچہ اس کام کے لیے ایک طرف عصری اسلوب میں دعوتی لٹریچر تیار کیا۔ دوسری طرف دعوتی ٹیم کو تیار کرتے رہے۔ دعوت کے ہر پہلو کو پوری وضاحت کے ساتھ بیان کیا، دنیا کو دار الدعوۃ قرار دیا، داعی اور مدعو کے تعلق کی نزاکتوں کو سمجھایا، آداب دعوت واسلوب دعوت سے روشناس کرایا، جدید دور میں پیدا ہونے والے دعوتی امکانات اور اس کی موافقت میں جو علمی تحقیقات تھیں ان کو قابل فہم بنایا۔ الغرض دعوتی ضرورت کے ہر نکتہ کی مکمل تفہیم وتبین کی ۔ اور اس راہ کو اپنانے کے لیے بطور تشجیع کہا کہ اصحاب رسول وہ لوگ تھے جو اپنی پچھلی ڈھائی ہزار سالہ تاریخ کا خلاصہ تھے۔ انہوں نے خدائی مشن اور خدا کے منصوبۂ تخلیق کو سمجھا اور رسول اللہ کے ساتھ مل کر اس مشن کو تکمیل تک پہنچایا۔

بالکل اسی طرح آج بھی خدا نے پچھلے پانچ سو سالہ عمل کے ذریعہ دوبارہ وہ سب موافق دعوتی امکانات ومواقع پیدا کردئے ہیں جن کو استعمال کرتے ہوئے دوبارہ دین کا فکری اظہار کر کے تاریخ کو دہرایا جاسکتا ہے۔ گویا خدا کے فرشتے پکار رہے ہیں ”من انصار اللہ“۔ اور زمین و آسمان کو انتظار ہے کچھ خدا کے ایسے بندوں کا ( نہ کہ بھیڑ کا )، جوایک طرف اس خدائی پلاننگ اور جدید دعوتی امکانات کا گہرا ادراک رکھتے ہوں اور دوسری طرف ان کی معرفت اتنی بڑھی ہوئی ہو کہ وہ فرشتوں کی پکار کو سن کر زبان حال سے ”نحن انصار اللہ“ کی تصویر بن جائیں، اور ”اصحاب رسول“ کی

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page