Al-Risala · August 2021 · page 206

بابا چلے گئے

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۰۶

طرح اپنے آپ کو اس خدائی مشن میں لگا کر اخوانِ رسول‘‘ کی فہرست میں اپنا نام شامل کرواسکیں۔ اس دور کی نمائندہ کتابیں یہ ہیں: دعوتِ اسلام، دعوت حق، دورِ دعوت، مضامینِ اسلام، کتابِ معرفت، اظہارِ دین وغیرہ۔

اس دور کا پیغام و خصوصیات: قرآن کے مستند و معیاری تراجم ملکی و عالمی زبانوں میں شائع کرنا، اور حدیث رسول میں کی گئی ادخال کلمہ کی پیشین گوئی کے مطابق تمام انسانوں تک قرآن کو پہنچانا۔ اس دور میں ــــ 1۔ 2001ء میں CPS International کو قائم کیا گیا۔

2۔ 2010ء میں القرآن مشن کی شروعات کی گئی۔

3۔ گڈ ورڈ کے تحت اب تک 30 سے زیادہ ملکی اور بین الاقوامی زبانوں میں تراجم قرآن کی اعلیٰ معیار پر اشاعت ہوچکی ہے۔

4۔ ملک اور بیرونی ممالک میں بڑے پیمانے پر قرآن ڈسٹری بیوشن کا کام جاری ہے۔ دوسرے اور تیسرے دور میں تحریک الرسالہ سے جڑنے والے اللہ کے مخلص بندوں پر مشتمل ایک مضبوط CPS کی ٹیم وجود میں آچکی ہے اور ان شاء اللہ یہی لوگ اللہ کی نصرت و توفیق سے اس مشن کو تکمیل تک لے جائیں گے۔ (30.5.2021)

مولا نا نے ہر وقت دعوتِ دین کو آگے بڑھانے کا منصوبہ بنایا۔ یقیناً اُن کی موت بھی اُن کے دعوت کے کام کو آگے بڑھانے کا ذریعہ بنے گی۔ جو لوگ مولا نا کو نہیں جانتے تھے اُن تک جب یہ خبر پہنچے گی تو وہ بھی اُن کی دینی خدمات سے واقف ہو جائیں گے اور یوں دعوتِ دین کا کام اور تیزی سے آگے بڑھے گا۔ (سو ہان، فیصل آباد)

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page