بابا چلے گئے
الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۰۸
(11) ہر زمانے کی اپنی نفسیات ہوتی ہے۔ پرانے ادوار میں تلوار کے زور پر اپنی بات منوائی جاتی تھی، جس کی وجہ سے مسلمانوں کو بھی اپنے دفاع میں تلوار اٹھانی پڑی۔ لیکن اسلام اُس دور میں بھی قرآن پاک کے ذریعے ہی پھیلا۔ (12) موجودہ دور تو ہے ہی دلائل کا دور۔ اس لیے آج بھی اسلام قرآن پاک کو بطور دلیل سامنے رکھ کر ہی پھیلے گا۔ (13) قرآن کو دلیل بنانے کے لیے اس کو سمجھنا پڑے گا، اور اس کو سمجھنے کے لیے بہت زیادہ محنت کرنی پڑے گی۔ (14) اور خود مولانا نے کیا شاندار محنت کی ۔ 25 سال کی عمر تک مدرسے میں پڑھتے رہے، اور پھر 25 سال تک ذاتی مطالعے کے ذریعے انگریزی زبان سمیت جدید علوم سے آشنا ہوتے رہے۔ (15) 50 سال کی عظیم الشان محنت کے بعد آپ نے درد دل سے اپنے جذبات اور خیالات ساری دنیا تک پہنچائے۔ درد دل سے نکلی ہوئی اس آواز نے قلب سلیم والوں کو بہت متاثر کیا۔
مولانا کے خیالات اور جذبات پر کچھ لوگ سیاسی اور مذہبی حوالے سے تنقید کرتے ہیں۔ لیکن ان کی تنقید میں وزن نہیں ہے۔ کیونکہ ان کی تنقید میں دلیل نہیں ہے۔ درد دل نہیں ہے۔ 50 سال کی عظیم الشان محنت نہیں ہے— کسی پر صرف اس لیے تنقید نہیں کرنی چاہیے کہ اس کی فکر ہماری روایتی سوچ کے مطابق نہیں ہے، بلکہ یہ دیکھنا چاہیے کہ وہ فکر دلائل مطابق ہے یا نہیں۔ کل نفس ذائقۃ الموت ، آج مولانا نے رخت سفر باندھا کل ہماری باری ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ مولانا انسانیت کو کیا دے کر گئے اور جس دن ہم یہاں سے جائیں گے ہم کیا دے کر جائیں گے۔ میں یہ عہد بھی کرتا ہوں کہ میں مولانا کے مشن کو جاری رکھوں گا اور اپنے اللہ کے حضور دست بدعا ہوں کہ اللہ میرے اس عزم کو زندگی کے آخری سانس تک ایسے جواں رکھ جیسے مولانا کے عزم جواں تھے۔ اللہ میرے عہد کو تقویت عطا فرما کیوں کہ تیری مدد کے بغیر کسی عزم پر قائم رہنا ممکن نہیں ہے۔ (محمد فاروق ، لاہور )
‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues