بابا چلے گئے
الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۱۰
3- کسی بھی سچویشن میں نیگیٹو نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کو positively/creatively کرنا ہے۔
4- صرف ritual کے خدا سے گہرا تعلق پیدا نہیں ہوتا، بلکہ تدبر و تفکر کے ذریعے خدا سے حقیقی قربت حاصل کی جاسکتی ہے۔
5- لوگ self-interest کے لیے دنیا میں کام کرتے ہیں۔ مگر نانا نے ہم لوگوں کو خدا کے لیے کام کرنے کا موقع دیا۔ مولانا نے بتایا کہ خدا کا کام سب سے بڑا ہے۔ اس سے بڑا کوئی کام نہیں۔ اس کام سے ہمارا development ہوگا اور آخرت میں ہمیں نجات ملے گی۔ یہ چند لرننگس تھیں جو میں نے share کیں۔ مگر جب ہم مولانا کی books کو پڑھیں تو سمجھ میں آجاتا ہے کہ مولانا کی writings اور lectures ہماری فطرت کی آواز ہیں۔ خدا کے بعد ماں باپ کا حق ہے۔ یہ میں نے جانا ہے۔ مگر میں نے یہ realize کیا ہے کہ ماں باپ وہ اصل ماں باپ ہوتے ہیں جو اپنے بچوں کو خدا سے connect کر دیں نہ کہ دنیا سے جوڑ دیں۔ لوگ اپنے بچوں کو material world سے جوڑتے ہیں۔ مولانا نے مجھے spiritual world/God سے جوڑا ہے۔
مولانا صاحب نے صرف مجھے نہیں ساری دنیا کو اپنی فیملی ممبر کی طرح treat کیا ہے۔ انھوں نے ہمیں اتنا کچھ دے دیا ہے جو دنیا کی تمام چیزوں سے بڑھ کر ہے۔ میری دعا ہے کہ میں بھی نانا کی طرح سارے عالم کے لیے well wisher بن سکوں۔ میرے لیے مولانا خدا کی ایک عظیم بلیسنگ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ ہم سب کو مولانا کے ساتھ جنت میں رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔
یہ ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ یہ ایسا خلا ہے جو صدیوں میں بھی پر نہیں کیا جاسکتا۔ میں نے الحمد للہ ان کے علم سے بے انتہا استفادہ حاصل کیا۔ ان کی ہر تحریر سیدھا دل پر وار کرتی ہے۔ یہ ان کے اخلاص کا کمال تھا۔ (احمد شاہ جمیل، پاکستان)
‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues