Al-Risala · August 2021 · page 213

بابا چلے گئے

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۱۳

مرضی کو پورے انسانوں پر نافذ کر دیا جائے ۔ اس لیے سوائے اسلام کے دنیا پر کسی کی حکومت نہیں ہونی چاہیے ۔ اسی کا غلبہ ہونا چاہیے ۔ اس لیے اسلام اور کچھ نہیں بس غلبہ دین کی جد و جہد ہے ۔ ساری عبادات اس کی ٹریننگ ہے ، دعوت ، تبلیغ اور جہاد اس منزل کو حاصل کرنے کا راستہ ہے ۔ اس کے برعکس ، مولانا وحید الدین خاں فرماتے ہیں کہ زیر بحث اصطلاحات کے فہم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔ انھوں نے قرآن مجید اور اسلامی تاریخ کے جید ائمہ اور علماء کی رائے نقل کر کے بتایا کہ الہ کا مطلب اللہ تعالیٰ ہے ، جس میں تمام جملہ صفات آتی ہیں ۔ مگر مولانا مودودی نے اس میں ایک صفت حاکم مطلق کو تمام صفات پر حاوی کر کے الہ کے معنی کو محدود بھی کیا ، اور یک رخا بھی ۔ اس طرح رب کا مطلب اصل میں تو پالنے والا ہے لیکن اس میں مالک و آقا کا مفہوم بھی متضمن ہے ، مگر مولانا موصوف نے اس میں اسی معنی یعنی مالک و آقا کو لے لیا اور جب دونوں مفہوم کو ملایا تو اچھا خاصا تمام صفات کا حامل اللہ تعالیٰ محض ایک ڈکٹیٹر فرماں روا بن گیا ۔

یہی حال عبادت اور دین کا ہے ۔ عبادت تضرع ، عجز اور فروتنی کا نام ہے ۔ آپ خود کو اپنے معبود ، خالق و آقا اور رحمان خدا سے انتہائی کم تر اور انتہائی کمزور مان کر اس سے مانگتے ہیں اور اس کی محبت میں حمد و تسبیح کرتے ہیں ۔ لیکن جب آپ اسے اصل میں حکمران سمجھتے ہیں ، عبادت کو اللہ کی سلطنت میں کام کرنے کی قوت کے حصول کا ایک آلہ سمجھتے ہیں ، اپنے آپ کو اللہ کی زمین پر اللہ کے اقتدار کو بحال کرنے کا ایک کل پرزہ سمجھتے ہیں تو آپ میں عجز نہیں فخر و برتری کا جذبہ پیدا ہوگا ۔ آپ بندے نہیں ، فوجی پریڈ میں تن کر کھڑے کمانڈوز ہوں گے ۔ آپ کا رخ اپنی تربیت پر نہیں ، دوسروں کی ایسی تیسی کرنے کے طریقوں پر ہوگا ۔ مولانا وحید الدین خاں نے اپنی تشریح میں متعدد مثالیں بھی دی ہیں ۔ اور جماعت اسلامی کے معتقدین کا یہ پسندیدہ شعر تو ان کے اس دعوے کو آخری حد تک ثابت کر دیتا ہے کہ : میری زندگی کا مقصد تیرے دین کی سرفرازی میں اسی لیے مسلمان ، میں اسی لیے نمازی !

مولانا وحید الدین خاں کی اس ساری تنقید کو ، ہم قرآن مجید کی ایک اصطلاح میں سمجھنے کی کوشش کریں تو وہ اقامت دین ہے ۔ مولانا مودودی اس کا مطلب " دین نافذ کرنا بیان کرتے ہیں اور مولانا وحید الدین خاں دین پر قائم رہنا ۔ ایک غیر مسلم ریاست میں اس آیت پر مولانا مودودی کے

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page