Al-Risala · August 2021 · page 214

بابا چلے گئے

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۱۴

نظریے کے مطابق عمل اس طرح ہوگا کہ آپ وہاں غیر مسلموں کی حکومت کو ختم کر کے وہاں اسلامی نظام نافذ کرنے کی کوشش کریں گے اور نتیجہ یہ ہوگا کہ چین ہو یا روس ایسی’’ باغیانہ کتاب‘‘ کی اشاعت پر پابندی لگائے گا۔ اور عملاً صورت حال یہ ہوگی کہ وہ کروڑوں مسلمان جو غیر مسلم ممالک یا اسلام کو سرکاری مذہب نہ ماننے والے مسلم ملکوں میں بستے ہیں وہ کامل ایمان کا مظاہرہ کریں تو انھیں اپنی اپنی حکومتوں سے بغاوت کر دینی چاہیے یا اضطرار کے اصول پرجس طرح حرام کھایا جاتا ہے اسی طرح وہ ان حکومتوں میں رہیں گے اور جیسے ہی موقع ملے گا، کافروں اور زندیقوں کی حکومت کو ختم کر کے اعلائے کلمہ اللہ کا جھنڈا بلند کریں گے۔ اس لیے یہ حیرت کی بات نہیں ہے کہ مولانا مودودی غیر اسلامی ملک میں رہنا تو دور کی بات وہاں کی نوکری کو بھی حلال نہیں سمجھتے تھے۔ حتیٰ کہ وہ قرارداد مقاصد کی منظوری سے پہلے پاکستانی حکومت کی نوکری کو جائز بھی نہیں سمجھتے تھے۔ اس کے برعکس، مولانا وحیدالدین خاں اور تمام ائمہ وعلماء کی تشریح کی روشنی میں دین پر قائم رہنے کا حکم ہے اور یہ کہ دین ریاست کے ہم معنی نہیں، بلکہ حقائق یعنی عقائد کو مان کر اس کے عملی تقاضوں کو پورا کرنے کا نام ہے۔ اس لیے جب آپ پر نماز فرض ہوگی، آپ نماز پڑھیں گے، روزہ رکھیں گے، انفاق کریں گے، استطاعت ہوگی تو حج کریں گے، قربانی کریں گے۔ اسی طرح آپ مسلمان ریاست میں حکمراں یا سیاسی اثرورسوخ رکھتے ہیں تو اسلامی شریعت کے نفاذ کی آئینی حدود میں رہ کر کوشش کریں گے۔ جیسے آپ کو زکوٰۃ اور انفاق کرنا ہے جب آپ کے پاس اس کی گنجائش ہوگی۔ یہ نہیں کہ اس کو ادا کرنے کے لیے پہلے دولت اکٹھی کریں گے پھر انفاق کریں گے۔ اسی طرح یہ بھی نہیں کرنا ہے کہ پہلے آپ اسلامی ریاست قائم کریں گے یا حکومت حاصل کرنے کے لیے کوئی جماعت اسلامی بنائیں گے، پھر حکومت حاصل کر کے اسلامی نظام نافذ کریں گے۔

مولانا وحیدالدین خاں کہتے ہیں کہ اسی لیے جماعت کے لٹریچر میں واضح الفاظ میں پہلے اس مفہوم کی عبارت لکھی ہوتی تھی کہ حکومت الہیہ کا قیام ہر مسلم مرد و عورت پر فرض ہے۔ اس میں غیر جانب داری اصل میں باطل کی طرف داری ہے اور اگر آپ کے پاس ہماری حمایت نہ کرنے کی کوئی دلیل نہیں تو آپ اللہ کے حضور اپنا عذر تیار رکھیں ورنہ آپ آخرت میں جواب دہ ٹھہرائے جائیں گے۔ لیکن مولانا وحیدالدین خاں کے نزدیک یہ دین میں دخل اندازی ہے۔ اس میں ایک نئے حکم کا

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page