Al-Risala · August 2021 · page 215

بابا چلے گئے

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۱۵

اضافہ ہے۔ ایسا کوئی حکم اسلام میں نہیں۔ جس طرح قاتل، چور اور زانی وغیرہ کو سزا دینا ہر آدمی پر فرض نہیں اسی طرح شریعت کے نفاذ عام آدمی پر نہیں، حکمران پر فرض ہے۔ شارع نے کہیں بیان نہیں کیا تم شریعت نافذ کرنے کے لیے حکمران بنو۔

اسلام کی اس غلط تعبیر کا نقصانات کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے جابجا بیان کیا کہ پاکستان میں اس کے لیے جماعت اسلامی نے کسی حد تک آئینی اور جمہوری طریقہ اختیار کیا لیکن جن معاشروں میں ان کو اس کی اجازت نہ ملی وہاں القاعدہ اور اس قبیل کی بے شمار مسلح تحریکیں منظم ہوگئیں۔ اسی لیے جماعت اسلامی کے سابق امیر مرحوم منور حسن ( جو کسی مصلحت کے قائل نہیں تھے ) اور ڈاکٹر اسرار احمد کی تنظیم اسلامی صاف لفظوں میں اسامہ بن لادن کو شہید قرار دے کر انہیں مجاہد اسلام کہتے رہے ہیں۔ اور مولانا وحید الدین خاں تعبیر کی اس غلطی کے برے انجام کی طرف واضح الفاظ میں نشان دہی کرتے رہے ہیں۔

مولانا وحید الدین خاں نے اس بات کو بھی واضح کیا۔ تعبیر کی یہ غلطی کیوں سرزد ہوئی، غلط ہونے کے باوجود مسلمان معاشروں میں یہ تعبیر اتنی مقبول کیوں ہوئی؟ انھوں نے بجاطور پر اس پر بہت زیادہ لکھا اور خوب لکھا۔ فرمایا کہ مسلمان دین میں جامد تقلید اور دنیا میں سائنسی اور جدید سماجی علوم میں پیچھے رہنے کی وجہ سے پہلے سیاسی زوال کا شکار ہوئے اور پھر اقتدار چھن جانے کی وجہ سے ردعمل کی نفسیات کا نشانہ بنے۔ ان کے لیڈروں، دانش وروں اور علماء نے غلط طور پر یہ سمجھا کہ ان کے ساتھ سازش ہوئی ہے۔ جب کہ وہ تو اپنی جہالت، تقلید اور زمانے کے نئے علوم سے بے گانہ ہونے کی وجہ سے یورپی اقوام کے مقابلے میں پیچھے رہ گئے۔ اس موضوع پر انھوں نے جتنا شان دار لٹریچر تخلیق کیا ہے اس کی عالم اسلام میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ اس میدان میں وہ ون مین آرمی تھے۔ اس موضوع پر انھوں نے انتہائی دلچسپ، مدلل، اور آسان زبان میں لکھا۔ اور ماضی ہی نہیں وہ جدید دور کے مسائل کو بھی زیر بحث لاتے رہے۔ اور مسلمانوں پر زور دیتے رہے کہ وہ سازشی تھیوریوں سے باہر نکلیں، دشمن تو سازش کرتا ہی ہے۔ ہمارا کام اس کی سازش کو سمجھ کر اس کا شکار ہونے سے محفوظ رہنا ہے لیکن ہمارے اندھے راہ دکھلانے والے ہمیں ٹکراؤ کی تعلیم دیتے رہے۔ حالانکہ ہمیں اعراض اور بچاؤ کی پالیسی اختیار کر کے ہر میدان میں تعلیم کی پالیسی اختیار کرنی چاہیے۔ ان کا شاہکار جملہ ہے کہ تخریب

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page