تجدیدی کام
الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۳۰
غافل یاحق سے بے خبر بندگانِ خدا تک پہنچادیں تا کہ ہم خدا کی بارگاہ میں بری الذمہ ہوں اور لوگوں کے لیے عذر کی کوئی گنجائش باقی نہ رہے۔
ہمارے لیے اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ ہم اس خدائی کام کو اپنا ذاتی مسئلہ بنائیں اور ہم اپنی تمام صلاحیتوں اور وسائل کو اس مشن میں لگا دیں تاکہ ہم اُن سعادتوں کے اُمیدوار بنیں جو ایسے لوگوں کے لیے خدا کے یہاں مقدر ہے۔ ہمیں اپنے آپ سے یہ سوال کرنا چاہیے کہ آج تک ہم اس دعوتی مہم میں اپنے آپ کو یا اپنے مال کو کتنا خرچ کر چکے ہیں اور آئندہ کے لیے ہمیں شعوری طور پر یہ طے کرنا چاہیے کہ ہم اپنے وسائل کا کتنا حصہ اس کام کے لیے وقف کرنے کے لیے تیار ہیں۔ خدا کی بارگاہ میں ’کرنے‘ کی قیمت ہے، نہ کہ صرف ’کہنے‘ کی۔
مولانا وحید الدین خان کے انتقال پر نبیل احمد رشیدی کا اظہار تعزیت: بجنور (اسٹاف رپورٹر) نبیل احمد رشیدی ممبر جمعیۃ علماء ضلع بجنور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عظیم مفکر، مدبر، دانشور، سینکڑوں کتابوں کے مصنف، الرسالہ کے مدیر بین الاقوامی شہرت یافتہ عالم دین، مذہبی اسکالر مولانا وحید الدین خان اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ مولانا وحید الدین خاں ایک بہت ہی متحرک انسان تھے اللہ نے ان کو مستقبل کو دیکھنے کی صلاحیت عطا فرمائی تھی، جو بہت ہی کم لوگوں کو خدا عطا کرتا ہے۔ مرحوم کی میں نے کافی کتابوں کو پڑھا، تو ان کی کتاب میں ایک الگ ہی شاندار، مثبت مستقبل کو دیکھنے کی صلاحیت اور تخلیقی ذہن سازی ہوتی تھی۔ میں مرحوم کو بہت ہی ادب کے ساتھ خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، اور دعا کرتا ہوں کہ خدا ان کی مغفرت فرمائے ( روزنامہ انقلاب، ممبئی، 23 اپریل 2021)۔
‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues