تجدیدی کام
الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۳۲
باتیں کرنا یہ کم از کم اہل ایمان کی شان تو نہیں ہے اور یہ عجیب بات ہے کہ دنیا میں جتنے بھی لوگوں نے خود ساختہ دین کے خلاف بے آمیز اور حقیقی دین پیش کیا ان سب کے ساتھ یہی ہوا۔ مثلاً حافظ ابن تیمیہ رحمہ اللہ پر مولانا علی میاں ندوی نے تاریخ دعوت و عزیمت میں ایک جلد پوری لکھی ہے۔ اس میں انھوں نے لکھا ہے کہ حافظ ابن تیمیہ کو اس وقت کے اہل علم نے کافر قرار دیا۔ لیکن علی میاں نے لکھا کہ کافر کا فتویٰ دینے والوں کو دنیا نہیں جانتی لیکن ابن تیمیہ کو دنیا رحمۃ اللہ علیہ کے نام سے جانتی ہے۔ یہ نئی چیز نہیں ہے جتنے بھی لوگوں نے خود ساختہ دین کے خلاف بے آمیز اور سچا دین پیش کیا ان سب کے ساتھ یہی ہوا۔ خود مولانا وحید الدین صاحب سے کسی نے بات کی تو مولانا نے جواب دیا جو بعینہ درج کر رہا ہوں۔ مولانا نے لکھا ہے:
’’ایک صاحب نے کہا کہ لوگ آپ کو ایسا اور ایسا کہتے ہیں تو میں نے کہا کہ یہ بتائیے کہ ہماری قوم میں کون وہ شخص ہے جس کو ایسا اور ایسا نہیں کہا گیا۔ اس قوم نے شاہ ولی اللہ کو زندیق کہا اور آج انھیں کو سب سے بڑا عالم سمجھا جاتا ہے۔ اس قوم نے سرسید احمد کو انگریز کا ایجنٹ کہا اور آج انھیں کو قوم کا سب سے بڑا محسن بتایا جاتا ہے۔ اس قوم نے اقبال کو انگریز کا نمک خوار کہا اور آج وہ مفکر اسلام کی فہرست میں نمبر ایک پر لکھے جاتے ہیں۔ اس قوم نے مولانا حسین احمد مدنی کو کانگریس کا پٹھو کہا اور آج وہ شیخ الاسلام قرار دیے جاتے ہیں۔ اس قوم نے مولانا ابوالکلام آزاد کو show boy کہا اور آج وہ دورِ جدید کی سب سے بڑی اسلامی شخصیت شمار کیے جاتے ہیں۔ مسٹر محمد علی جناح کا انتقال ہوا تو بعض لوگوں نے کہا کہ مر گیا مردود نہ فاتحہ نہ درود۔ اور آج وہ قائدِ اعظم کا مقام حاصل کئے ہوئے ہیں، وغیرہ۔ ‘‘ مولانا نے کہا کہ یہ قوم زندہ کی بے قدری کرتی ہے اور مردے کو پوجتی ہے۔ یہی سیکڑوں سال سے ہو رہا ہے تو میرے معاملے میں استثنا کیوں ہو سکتا ہے ۔ اسی طرح سے مولانا کے بارے میں الزام ہے کہ مولانا نے لیبیا کے کرنل قذافی کی کتاب کا ترجمہ کیا ہے۔ مولانا نے لکھا ہے کہ میرے بارے میں یہ مشہور کیا جا رہا ہے کہ میں نے لیبیا کے صدر کرنل قذافی کی کتاب الاخضر کا اردو ترجمہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایک صاحب سے گفتگو ہوئی میں نے کہا یہ بالکل جھوٹی بات ہے۔ اس کے بعد میں نے انھیں ایک واقعہ سنایا۔ مولانا نے لکھا ہے کہ برطانوی حکومت کے دور
‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues