تجدیدی کام
الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۳۴
اور واضح کر دوں کہ میں مولانا کی تنظیم سے جڑا ہوا نہیں ہوں۔ لیکن میرا ایک اصول ہے کہ اگر کسی کے اوپر جھوٹا الزام لگایا جا رہا ہو اور مجھے اس کی حقیقت کے بارے میں معلوم ہے تو میں اس کی تردید کرتا ہوں اور اس کو اپنا فرض سمجھتا ہوں۔ مولانا وحید الدین صاحب تو سراپا دعوت تھے۔ انھوں نے قرآن وحدیث کو دعوت کے طریقہ سے پورا پیش کیا۔ انھوں نے بہت واضح طور پر بتایا کہ دنیا میں جب بھی کوئی حامل کتاب قوم مغلوب و ذلیل ہوتی ہے تو اس کا سبب صرف ایک ہوتا ہے کہ اس نے اللہ کا پیغام اللہ کے بندوں تک پہنچانا چھوڑ دیا۔ چونکہ جو کام میں کرتا ہوں وہی کام مولانا مجھ سے اعلیٰ پیمانے پر کرتے رہے، منظم طریقہ سے کرتے رہے۔ پوری دنیا میں ان کی ٹیمیں ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ کوالٹی کے اعتبار سے جتنی بڑی تنظیم انھوں نے تیار کی وہ کسی کے پاس نہیں ہے۔ بہت سارے لوگوں کے سوالات اور اشکالات آرہے تھے تو میں نے سوچا کہ میں ایک message لوگوں کو دے دوں۔ میں غیر جانبدار ہو کر یہ بتا رہا ہوں کہ مولانا کے اوپر یہ سب جھوٹے الزامات ہیں۔ مولانا دنیا کے ایک عظیم مفکر تھے اور ان کی سوچ آخرت رخی تھی جس کی جھلک ان کی ساری کتابوں سے ملتی ہے۔ جو ان کی کتابوں کو پڑھ لیتا ہے اس کی سوچ بھی آخرت رخی ہو جاتی ہے۔ میں ان کی تنظیم سے جڑے بہت سے لوگوں سے ملا ہوں، دیکھتا ہوں کہ ان کی سوچ بھی آخرت رخی ہے اور ان کے اندر بڑی سنجیدگی اور متانت میں نے پائی۔ ان کی تنظیم کے لوگوں سے مل کر میں بہت متاثر ہوا اور اس لیے میں نے سوچا کہ بے بنیاد اور جھوٹی باتیں جو لوگ پھیلاتے ہیں اس کے بارے میں کچھ عرض کر دوں۔
حد یہ ہے کہ ہمارے لکھنؤ میں ہمارے جاننے والے ایک انجینئر صاحب رہتے ہیں۔ وہ مجھے ایک بار دو کتابیں دے گئے اور کہنے لگے کہ یہ علماء نے لکھی ہے۔ ایک کتاب کو تو دس بارہ عالم نے مل کر لکھا تھا۔ اس میں لکھا تھا کہ الرسالہ چٹکلوں کا مجموعہ ہے تو میں نے ان سے فون کر کے کہا کہ یہ تو سب سے بڑا جھوٹ پہلی ہی لائن میں مل گیا۔ میں نے کہا کہ الرسالہ میں نے پڑھا ہے اور سیکڑوں الرسالہ میرے پاس ہیں ان میں کہیں پر چٹکلہ ہے ہی نہیں، اس میں قرآن وحدیث کی بات ہوتی ہے۔ اتنا بڑا جھوٹ انھوں نے کتاب میں لکھ دیا۔ دوسری کتاب جو موٹی تھی وہ ایک ادارے کے بہت بڑے عالم کی لکھی ہوئی تھی۔ اس میں انھوں نے مخالفت میں ایک ایسی بات کہہ دی جس کی تو
‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues