Al-Risala · August 2021 · page 240

اہلِ مشن خدا کو اپنا بہتر دیں

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۴۰

ہوئے ۔ جہاں اہلِ دین کا انحراف ہے وہیں غیر اہلِ دین کا الحاد بھی اپنے پاس مستقل ایک لٹریچر رکھتا ہے گویا ہر ایک نے مبنی بر نظام تشریح کرنے کی کوشش کی ــ معاشی نظام، سیاسی نظام، اخلاقی نظام وغیرہ ۔ ہر فکر کے مستقل رہنما شخصیات ہیں۔ اس طرح ہر ایک کے پاس رہنمائی کرنے والا لٹریچر بھی موجود ہے۔ بنیادی طور پر بڑی تقسیم کے اعتبار سے چار ازم وجود میں آئے ہیں: مارکس ازم، ڈارونزم، فرائڈ ازم اور اسلام کی سیاسی تعبیر چند مسلم شخصیات نے حالات سے متاثر ہوکر اسلام کو بھی نظامی یا سیاسی اصطلاحوں میں بیان کرنے کی کوشش کی، جس کو دین کی نظامی تشریح یا سیاسی تشریح کہہ سکتے ہیں۔ الغرض ان تمام باطل افکار کا مقابلہ کرنا وقت کی اہم ضرورت تھی۔ مولانا نے الرسالہ اور تذکیر القرآن کے ذریعے ان تمام غلط افکار کا جواب دیا۔ اور ان پر علمی حجت قائم کی۔ مولانا نے دور جدید کے ان فکری چیلنجز کو پہچان کر اسلام کو از سر نو دلیل و برہان کے اعلیٰ مقام پر پہنچانے کا فریضہ ادا کیا۔ شاید ہی کسی شخص نے یہ حق ادا کیا ہو۔ مستقل کتابیں اور مقالات تیار کیے، اور مختلف اسفار کرکے ملا قوم تک سچائی کا پیغام پہنچایا۔ مذہب اور جدید چیلنج، کتاب معرفت، اظہار دین، خدا کی دریافت، دور دعوت وغیرہ جیسی کتابیں شائع کیں۔

اہلِ مشن خدا کو اپنا بہتر دیں

مولانا نے اپنی ساری بہترین صلاحیتیں خدا کے لیے دی ہیں۔ آج ہم اپنی صلاحیتوں کو کیش (cash) کرنا تو جانتے ہیں، خدا کے لیے دینا نہیں جانتے۔ ہم کو اپنی زندگی کا احتساب کرنا ہے اور خدا کے لیے اپنا بیسٹ (best) دینے کی کوشش کرنا ہے۔

میں نے اور میرے علما ساتھیوں نے تقریباً دس سال کے عرصے میں بار بار مولانا کی تربیتی مجالس میں حاضری دی اور فون کے ذریعے مسلسل رابطے میں رہے۔ الحمد للہ 2011 سے 2021 تک کی صحبتوں سے مولانا کے مشن کو سمجھنا ہمارے لیے اور آسان ہو گیا ہے۔ اب بھی کتابوں اور youtube پر موجود ان کے خطابات کے ذریعے الرسالہ مشن کو سمجھا جاسکتا ہے۔

مولانا کی تحریروں میں مطالعہ کتب کا نچوڑ ہے۔ مشاہدۂ کائنات کا سبق ہے اور انسانی ملاقاتوں سے حاصل شدہ عبرت و نصیحت کی روداد ہے۔ ہم پر لازم ہے کہ ہم مولانا کی ساری کتابوں کا

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page