Al-Risala · August 2021 · page 241

تلخیص ، نہ کہ تشریح

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۴۱

مطالعہ کریں اور ساتھ میں خدا کے اثبات اور کائنات کی ڈسکوری پر لکھی گئی تمام انگریزی کتابوں کا بھی مطالعہ کرتے رہیں۔

تلخیص ، نہ کہ تشریح

ایک طویل علمی صحبت کے نتیجے کی بنا پر میں نے اپنی فہم و دانش کے مطابق مولانا کی تحریروں میں جو اہم بنیادی موضوعات ہو سکتے ہیں ان کی نشاندہی کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان کی مزید وضاحت الرسالہ کے مضامین میں کوئی بھی قاری پا سکتا ہے۔ میں نے صرف تقریب فہم کے لیے یہ کوشش کی ہے۔ میں نے ذیل میں 30 اہم باتوں کا ذکر کیا ہے جو مولانا کی فکر کو سمجھنے میں معاون ہو سکتے ہیں۔ ان میں شخصیات کا رول واضح کیا گیا ہے، دین کے تعلق سے پائے جانے والے تصورات کی تصحیح کی گئی ہے اور مستقبل کا روڈ میپ بتایا گیا ہے:

1۔ ابراہیم علیہ السلام کا رول: إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَىٰ آدَمَ وَنُوحًا وَآلَ إِبْرَاهِيمَ وَآلَ عِمْرَانَ عَلَى الْعَالَمِينَ ذُرِّيَّةً بَعْضُهَا مِنْ بَعْضٍ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ (3:33)۔ یعنی، بیشک اللہ نے آدم کو اور نوح کو اور آل ابراہیم کو اور آل عمران کو سارے عالم کے اوپر منتخب کیا ہے۔ قرآن کی اس آیت میں تاریخ انبیا کا ذکر ہے اور ہر ایک پیغمبر کے رول کو دریافت کرنے کی طرف کا اشارہ کیا گیا ہے۔ بالخصوص خدا نے ابراہیم علیہ السلام کو بت پرستی کے ماحول سے نکال کر فطرت کے آزادانہ ماحول میں بسایا تا کہ ایک مضبوط گروہ تیار ہو جو عالمی مشن کے لائق ہوں۔ واقعہ یہ ہے کہ اہل کتاب ہوں یا مشرکین دونوں اپنی نسبت حضرت ابراہیم علیہ السلام کی طرف کرتے ہیں۔

قرآن میں’’أَنِ اتَّبِعْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا‘‘ (16:123) کا حکم دیا گیا ہے، یعنی ابراہیم کے طریقے کی پیروی کرو۔ اس کو دریافت کر کے عمل کا صحیح نقشہ بنایا جائے تا کہ امامت عالم کا ابراہیمی منصوبہ واضح ہو، جس کا اعلان قرآن میں ان الفاظ میں کیا گیا ہے: ’’إِنِّي جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ إِمَامًا‘‘ (2:124)۔ یعنی میں تم کو سب لوگوں کا امام بناؤں گا۔ ان مذکورہ آیات میں انبیاء کی تاریخ کا ذکر ہے، اور ملت ابراہیم کی اتباع اور حضرت ابراہیم کی امامت کا ذکر ہے، گویا یہ ایک خدائی منصوبے کا اعلان ہے۔ 2۔ بنو اسماعیل کا رول: خدائی منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے عرب کے صحرا کے فطری ماحول میں ایک نسل کو اللہ تعالیٰ نے پروان چڑھایا، اور انہیں ڈیزرٹ تھرپی کے ذریعے شجاعت،

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page