تلخیص ، نہ کہ تشریح
الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۴۲
صداقت اور اعلیٰ اخلاق و کردار کا حامل بنایا۔ اس نسل کو تاریخ میں بنو اسماعیل کہا جاتا ہے۔ اسی نسل میں رسول اور اصحاب رسول جیسے با عزم و با حوصلہ لوگ پیدا ہوئے۔ قرآن کی اس آیت میں اسی منصوبۂ تخلیق کی طرف اشارہ کیا گیا ہے :
وَجَاهِدُوا فِي اللَّهِ حَقَّ جِهَادِهِ هُوَ اجْتَبَاكُمْ وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّينِ مِنْ حَرَجٍ مِّلَّةَ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ هُوَ سَمَّاكُمُ الْمُسْلِمِينَ (22:78)۔ یعنی اور اللہ کی راہ میں کوشش کرو جیسا کہ کوشش کرنے کا حق ہے۔ اسی نے تم کو چنا ہے۔ اور اس نے دین کے معاملہ میں تم پر کوئی تنگی نہیں رکھی، تمہارے باپ ابراہیم کا دین۔ اسی نے تمہارا نام مسلم رکھا۔
اس آیت میں غالباً بنواسماعیل کے انتخاب کا ذکر ہے۔ اس نسل کا انتخاب کر کے اللہ تعالیٰ نے قیامت تک لیے کائناتی معرفت اور عالمی دعوت کی پلاننگ کی ہے۔
3۔ اصحاب رسول کا رول: بنواسماعیل میں اللہ تعالیٰ نے ایک گروہ پیدا کیا جن کو ہم اصحاب رسول کہتے ہیں۔ اس گروہ کو اللہ تعالیٰ نے مذہبی جبر کے خاتمے کے لیے برپا کیا تا کہ ختم نبوت کا خدائی منصوبہ پائے تکمیل تک پہنچے۔ اس خدائی منصوبے کے تحت اصحاب رسول کی شکل میں ایک مضبوط جماعت کا قیام عمل میں آیا، جس نے مذہبی تعذیب کے دور کا خاتمہ کیا اور مذہب کو اقتدار کے جبر سے آزاد کرایا۔ جس کی بنا پر دنیا میں حقیقی خدا پرستی وجود میں آئی اور انسان کو یہ موقع ملا کہ وہ تخلیق کو خالق کا درجہ دینے کے بجائے مخلوق کا درجہ دے اور تخلیق کو تحقیق کا موضوع بنائے۔ اسی کے نتیجے میں بتدریج دور جدید کا ظہور ہوا جس کو آج ہم سائنسی دور کہتے ہیں ۔ اس کی ابتدا دور صحابہ سے ہوئی، اور اس کا کلمینیشن (culmination) اہل یورپ کے ذریعے اکیسویں صدی میں ہوا۔ اس اعتبار سے اسلام کو دورِ جدید کا خالق مانا جاسکتا ہے۔ قرآن کی اس آیت میں اسی رول کی طرف اشارہ ہے کہ صحابہ کرام نے خدا کے منصوبے کو سمجھا اور ایک دوسرے سے مسابقت کیا اور مشن کو پائے تکمیل تک پہنچایا جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا :
وَالسَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُم بِإِحْسَانٍ رَّضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ (9:100)۔ یعنی اور مہاجرین و انصار میں جو لوگ سابق اور مقدم ہیں اور جنھوں نے خوبی کے ساتھ ان کی پیروی کی، اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اس سے راضی ہوئے۔ اگر کوئی گروہ اصحاب
‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues