Al-Risala · August 2021 · page 243

تلخیص ، نہ کہ تشریح

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۴۳

رسول کی طرح خدا کے لیے وقت کا مطلوب رول ادا کرے گاوہ گروہ بھی خدا کی رضا کا امیدوار ہوگا۔ 4۔ تکمیل دین: رسول اور اصحاب رسول نے جو جدوجہد کی، اس کا اعلان حجة الوداع کے موقع پر کیا گیا۔ چنانچہ اس وقت قرآن کی جو آیتیں اتریں، ان میں ایک جز یہ تھا: الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا (5:3) ۔ یعنی آج میں نے تمہارے لیے تمہارے دین کو مکمل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت تمام کر دی اور تمہارے لیے اسلام کو دین کی حیثیت سے پسند کر لیا۔

یہاں تکمیل دین کا مطلب استحکام دین ہے، نہ کہ فہرست احکام کی تکمیل۔ اور نہ ہی اس کا مطلب یہ ہے کہ پہلے دین ناقص تھا، اب دین مکمل ہو گیا۔ بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ خدا نے رسول اور اصحاب رسول کو دعوت سے اقتدار کے مرحلے تک پہنچا دیا اور دین اسلام کو مستحکم کر دیا، جس کی وجہ سے حفاظت دین کا انتظام ممکن ہوا۔

اس آیت کے بعد بھی وحی کا سلسلہ جاری رہا۔ مثلاً، ابن عباس وغیرہ کے مطابق، سورہ البقرہ کی آیت نمبر 281 سب سے آخری آیت ہے (الاتقان فی علوم القرآن، جلد 1، صفحہ 178)۔ اس لیے اس آیت سے استحکام دین کا وہ اعلان ہورہا ہے، جس کی بنا پر ختم نبوت کا منصوبہ ممکن ہو پایا۔ تکمیل دین کی یہی توجیہ عین مطابق واقعہ ہوگی۔

5۔ حفاظتِ قرآن: قرآن مجید کی کامل حفاظت خدا کا منصوبہ تھا (الحجر، 9: اسی مقصد سے مسلمانوں کو اقتدار کی طاقت عطا کی گئی، اور اسی بنا پر ختم نبوت کا منصوبہ بھی ممکن ہوا۔ ورنہ پوری تاریخ میں کسی بھی نبی کے لیے یہ ممکن نہیں تھا کہ وہ نسل درنسل اپنی تعلیمات کی حفاظت کر سکے۔ تقریباً تمام انبیائے کرام اور ان کے اصحاب پر معاصر بادشاہوں نے شدید مظالم ڈھائے، اپنی جان بچانے کی خاطر انھوں نے ہجرت کی۔ یہی تعذیب تھی جو مکمل طور پر حفاظتِ دین کے لیے مستقل رکاوٹ بنی ہوئی تھی۔ جیسا کہ حضرت مسیح اور پیروان مسیح کی زندگی اس بات کی قریبی دلیل ہے اور انجیل مقدس کی غیر محفوظیت بھی اس بات پر دلالت کرتی ہے۔

اس پس منظر میں ہم سمجھ سکتے ہیں کہ مسلمانوں کو اقتدار کا ملنا اور اس کا چھن جانا آخر کس بنا پر تھا۔ روایتی دور میں جب تک قرآن کی حفاظت کا مسئلہ تھا مسلمانوں کو اقتدار کی طاقت دی گئی تھی۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page