تلخیص ، نہ کہ تشریح
الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۴۶
بھیجا، اس کی قوم کی زبان میں بھیجا تا کہ وہ ان سے بیان کر دے۔ اس آیت میں لسان قوم کا مطلب ہے لسان عصر۔
9۔ اجتہاد: اجتہاد ہر زمانے کی ایک ناگزیر ضرورت ہے، تا کہ قیامت تک دین کی عصری تطبیق اور دین کی تبلیغ ہو سکے۔ اجتہاد کی اسی اہمیت کو ایک حدیث رسول میں ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے: عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِذَا حَكَمَ الْحَاكِمُ فَاجْتَهَدَ ثُمَّ أَصَابَ فَلَهُ أَجْرَانِ، وَإِذَا حَكَمَ فَاجْتَهَدَ ثُمَّ أَخْطَأَ فَلَهُ أَجْرٌ (صحیح البخاری، حدیث نمبر 7352)۔ یعنی، جب کوئی فیصلہ کرنے والا فیصلہ دینے میں صحیح اجتہاد کرے تو اس کے لیے دہرا اجر ہے، اور اگر اس نے اجتہاد میں غلطی کی تو اس کے لیے ایک اجر ہے۔
حدیث کے مطابق، غلط اجتہاد میں بھی ثواب ہے اگر نیت صحیح ہو۔ میں سمجھتا ہوں کہ بدلے ہوئے حالات کی رعایت کرتے ہوئے تطبیق نو کرنا ہی اجتہاد ہے۔ جیسا کہ معلوم ہے کہ تعبدی امور میں نئے اجتہاد کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ دعوتی اور تربیتی امور میں ہر وقت اجتہاد کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔ اگر اجتہاد کو کالعدم قرار دے دیا جائے تو تبیین حق کا کام انجام نہیں پاسکتا۔ اور اسلام عملاً ایک ماضی کی داستان بن کر رہ جائے گا، وہ حال اور مستقبل کے لیے اپنا ریلیونس کھودے گا۔ اس روش سے نہ ہی ازدیادِ ایمان نصیب ہوگا اور نہ ہی فریضہ دعوت کا حق ادا ہوگا (قرآن، حدیث اور اجتہاد، یہی احیاء اسلام کے ضامن ہیں)۔
10۔ دورِ جدید: موجودہ دور قدیم دور سے مختلف ہے۔ اس دور میں ہر قسم کی ایجادات اور ہر قسم کی آزادیاں ہیں۔ اس میں ہر قسم کے مثبت اور منفی تغيرات واقع ہوئے ہیں۔ اگر ہم اس تبدیلی سے بے خبر ہیں تو صحیح معنوں میں ہم دین اسلام کی اشاعت اور اس کی تبیین کے لیے مطلوب کردار ادا نہیں کر سکتے۔ دورِ جدید دورِ اسلام ہے۔ لیکن یہ دورِ اسلام کی موافقت کے اعتبار سے پوٹینشل (potential) حالت میں ہے۔ اس کو ایکچول (actual) بنانے کی ذمہ داری امت مسلمہ کی ہے۔ جس طرح اللہ تعالیٰ نے دورِ جدید میں مادی سفر آسان کر دیا ہے، اسی طرح معنوی سفر بھی خدا نے آسان کر دیا ہے۔ قرآن میں آیا ہے:
وَتَحْمِلُ أَثْقَالَكُمْ إِلَى بَلَدٍ لَّمْ تَكُونُوا بَالِغِيهِ إِلَّا بِشِقِّ الْأَنْفُسِ إِنَّ رَبَّكُمْ لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ
‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues