Al-Risala · August 2021 · page 247

تلخیص ، نہ کہ تشریح

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۴۷

(16:07)، یعنی، اور وہ جانور تمہارے بوجھ اٹھا کر ایسے شہر تک لے جاتے ہیں جہاں تم اپنی جان کو مشقت میں ڈالے بغیر نہیں پہنچ سکتے، بیشک تمہارا رب بڑا شفیق، مہربان ہے۔ اس آیت کے مطابق معلوم ہوا کہ ماضی میں انسانی مشقتوں کو حیوانی تعاون کے ذریعے سے حل کیا جاتا تھا مگر آج میکانیکل سپورٹ کے ذریعے سے حل کیا جاتا ہے۔ گویا جدید دور کے اس انقلاب نے انسان کی ہر مشقت کو دور کر دیا ہے، چاہے وہ مادی ہو یا معنوی۔ 11۔ دور امن : رسول اور اصحاب رسول نے جو جنگیں کی تھیں، اس کا اہم مقصد یہ تھا کہ مذہب کے حق میں پرامن ماحول قائم ہو جائے، اور مذہبی تعذیب کا خاتمہ ہو جائے جس کو قرآن میں فتنہ کہا گیا ہے: وَقَاتِلُوهُمْ حَتَّى لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ وَيَكُونَ الدِّينُ لِلَّهِ (2:193) یعنی اور ان سے جنگ کرو یہاں تک کہ فتنہ باقی نہ رہے اور دین اللہ کا ہو جائے۔

صحابہ کرام نے اسی فتنے کو ختم کرنے اور دور امن کو وجود میں لانے کے لیے جنگ کی تھی۔ حضرت ابن عمر نے فرمایا تھا: قَاتِلْنَا حَتَّى لَمْ تَكُنْ فِتْنَةٌ، وَكَانَ الدِّينُ لِلَّهِ، وَأَنْتُمْ تُرِيدُونَ أَنْ تُقَاتِلُوا حَتَّى تَكُونَ فِتْنَةٌ، وَيَكُونَ الدِّينُ لِغَيْرِ اللَّهِ (صحیح البخاری، حدیث نمبر (4513) یعنی ہم جنگ کر چکے ہیں، یہاں تک کہ فتنہ ختم ہو گیا، اور دین سارا کا سارا اللہ کے لیے ہو گیا، اور تم جنگ کرنا چاہتے ہو، یہاں تک کہ دوبارہ وہ فتنہ آئے، اور دین غیر اللہ کے لیے ہو جائے۔

دوسرے الفاظ میں، اب جو جنگ ہوگی وہ ملک و مال کے لیے ہوگی۔ اس کی وجہ سے یہ اندیشہ ہے کہ قدیم دور کا مذہبی جبر والا فتنہ واپس نہ آجائے۔ گویا ختم فتنے کے بعد جو عمل کرنا ہے، وہ پرامن دعوت کا مشن ہے، نہ کہ دوبارہ جنگ کی حالت کو واپس لانا۔ اب مذہبی امور کے لیے جنگ موقوف ہو چکی ہے۔ کیوں کہ جو چیز ماضی میں جنگ کے ذریعے ملتی تھی آج وہ پرامن منصوبے کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔ آج جنگ صرف تباہی لاتی ہے، کامیابی نہیں۔ یہ زمانہ بڑے پیمانے پر تباہی لانے والے ہتھیاروں کا زمانہ ہے۔ اس دور میں جنگ کے برے اثرات صرف دولڑنے والے فریقوں کے درمیان نہیں رہتے ہیں، بلکہ اس تباہی کا برا انجام عام لوگوں کو بھی بھگتنا پڑتا ہے۔ جنگ کا انجام اجتماعی ہلاکت (mass destruction) کے علاوہ اور کچھ نہیں۔ اس دور میں ہتھیار سے جنگ کرنا اسلام کی روح کے سراسر خلاف ہے۔ آج کا انسان حقیقت میں امن و شانتی کا متلاشی ہے، جنگ کا نہیں۔ اگر اہل

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page