Al-Risala · August 2021 · page 249

تلخیص ، نہ کہ تشریح

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۴۹

کے ساتھ کہ سائنسدان کی نظر صرف قوانین فطرت کی معلومات تک رہتی ہے، مگر اہل ایمان کے لیے وہ معرفت کا سامان ہوتا ہے۔ سائنسدان کو معلوماتِ اعظم ملتی ہیں، اوراہل ایمان کو معرفتِ اعظم۔ 13۔ شہادتِ اعظم: دور جدید میں جو انفراسٹرکچر (infrastructure) تیار ہوا ہے اور آفاق وانفس کے جو دلائل کھولے گئے ہیں اس کی وجہ سے خدا اور آخرت کے اثبات کے لیے دلائلِ اعظم فراہم ہو گئے ہیں۔ اب اہل ایمان کو اقوامِ عالم کے درمیان شہادتِ اعظم کا فریضہ ادا کرنا ہے، نہ کہ لڑ کر اپنے آپ کو یا سامنے والے کو ختم کر دینا۔ آج حجت و برہان کی طاقت سے حجت قائم کرنا ہے، نہ کہ تلوار و بم کے ذریعے خون بہانا۔ ایک حدیث میں بذریعہ دلائل حق کو ثابت کرنے والے کے لیے یہ الفاظ آئے ہیں: هَذَا اَعْظَمُ النَّاسِ شَهَادَةً عِنْدَ رَبِّ الْعَالَمِين (صحیح مسلم، حدیث نمبر 2938)_ یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ آدمی رب العالمین کے ہاں سب سے بڑی شہادت کا حامل ہوگا۔

اس حدیث میں غالباً اسی عظیم شہادت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے، جس کو ادا کرنے خدا کے یہاں بڑا اجر مقدر ہے۔ شہادت علی الناس کا یہ عظیم موقع ہر داعی کے لیے مقدر ہے، تا کہ رسولوں کے بعد لوگوں کے پاس اللہ کے مقابلے میں کوئی حجت باقی نہ رہے ــــ لِئَلَّا يَكُوْنَ لِلنَّاسِ عَلَى اللَّهِ حُجَّةٌ بَعْدَ الرُّسُلِ (4:165)۔ خدا کی طرف سے حجت کو ادا کرنے کا یہ فریضہ دلائل وبراہین کے میدان میں ہوگا، نہ کہ میدانِ جنگ میں۔

14۔ مثبت فکر: انفرادی زندگی ہو یا اجتماعی زندگی یا دعوتی رول، اگر اس کو پر امن طریقے سے گزارنا ہے تو صرف ایک ہی شرط ہے اور وہ ہے مثبت فکر کو اپنانا۔ ورنہ شکایت اور نفرت کا ذہن پیدا ہوگا اور سماج کو تباہی سے دوچار ہونا پڑے گا۔ لہٰذا کسی کو دشمن سمجھنا، سازشی سمجھنا، ظالم سمجھنا یہ ساری چیزیں مثبت فکر کے لیے قاتل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ جب تک اس روش کو ترک نہیں کیا جائے گا، اس وقت تک کوئی بڑا تعمیری کام انجام نہیں پا سکتا۔ انفرادی زندگی میں بھی اور اجتماعی زندگی میں بھی۔ اسی لیے قرآن میں بار بار شکر گزار بننے پر زور دیا گیا ہے۔ مثلاً قرآن کی یہ آیت: لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَاَزِيْدَنَّكُمْ (14:07)_ یعنی تم شکر کرو گے تو میں تم کو اور زیادہ دوں گا۔

شکر پر مزید پر انعام مزید کے وعدے ہیں، ناشکری کی زندگی تو حسرت میں اضافہ کرے گی۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page