Al-Risala · August 2021 · page 251

تلخیص ، نہ کہ تشریح

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۵۱

16۔ اخوان رسول کا رول: مادی ترقی ہو یا معنوی ترقی اس کے لیے ایک بوسٹر (booster) کی ضرورت پڑتی ہے۔ ایک شدید محرک کی ضرورت پڑتی ہے تاکہ اس کا حق ادا ہو اور آگے بڑھنے کا ذہن پیدا ہو۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بعد میں آنے والے امتی کو اخوان رسول کا ٹائٹل دیا ہے۔ آپ نے یہ ٹائٹل بطور مشن دیا ہے، نہ کہ بطور فضیلت۔ جیسا کہ حدیث میں آیا ہے، آپ نے کہا:

وَدِدْتُ أَنَّا قَدْ رَأَيْنَا إِخْوَانَنَا، قَالُوا أَوَلَسْنَا إِخْوَانَكَ يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ أَنْتُمْ أَصْحَابِي وَإِخْوَانُنَا الَّذِينَ لَمْ يَأْتُوا بَعْدُ (صحیح مسلم، حدیث نمبر 249)۔ یعنی میں پسند کرتا ہوں کہ ہم اپنے بھائیوں کو دیکھیں، صحابہ کرام نے عرض کیا اے اللہ کے رسول کیا ہم آپ کے بھائی نہیں ہیں آپ نے فرمایا تم تو میرے صحابہ ہو اور ہمارے بھائی وہ ہیں جو ابھی تک پیدا نہیں ہوئے۔ رسول اللہ کا مشن قیامت تک لوگوں پر خدا کی حجت قائم کرنا ہے۔ اسی عمل کی ترغیب کے لیے رسول اللہ نے اس حدیث میں داعی حق کو اخوان رسول کا لقب دیا ہے تاکہ سارے امتی اس مشن کو شعوری طور پر جانیں اور رسول اللہ کے مشن پر قائم ہو کر مطلوب دعوتی رول ادا کریں۔ کار نبوت کی ادائیگی ہی رسول سے محبت کا تقاضا ہے۔ اصحاب رسول سے جو تقاضا تھا اسی طرح اخوان رسول سے بھی ایک تقاضا ہے۔ اصحاب رسول سے حفاظت قرآن کا مشن مستحکم ہوا، اخوان رسول سے اشاعت قرآن کا مشن گھر گھر پہنچنا ہے۔

17۔ دور تائید: اشاعت قرآن کے لیے اللہ تعالیٰ نے ایک ایسا دور ظاہر کیا ہے، جس کو ہم دور تائید کہہ سکتے ہیں۔ دور جدید اسلام کے حق میں دور تائید ہے، نہ کہ دور تعذیب۔ دعوت کا عملی اقدام ہو یا فکری اظہار دونوں کے لیے یہ دور موافق دور ہے۔ اس کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ اگر ہم نے خدا کے اس منصوبے کو نہیں سمجھا تو اندھے اور بہرے بنے رہیں گے، اور اپنا مطلوب رول ادا نہیں کر پائیں گے، اور یہ ڈر ہے کہ خدا کے یہاں ان مواقع کو ضائع کرنے پر سخت پوچھ ہوگی۔ اس تائیدی رول کے بارے میں مختلف احادیث میں بتایا گیا ہے۔ مثلاً قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ لَيُؤَيِّدُ الإِسْلَامَ بِرِجَالٍ مَا هُمْ مِنْ أَهْلِهِ (المعجم الکبیر للطبرانی، حدیث نمبر 14640)۔ اس معنی کی حدیث صحیح البخاری میں ان الفاظ میں آئی ہے: إِنَّ اللَّهَ لَيُؤَيِّدُ

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page