Al-Risala · August 2021 · page 254

تلخیص ، نہ کہ تشریح

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۵۴

نہیں تھے۔ انھوں نے تاریخ سے منفی غذالی ۔ خدا کے نقشے کے مطابق یہ ہے کہ خدا نے انسان جیسی ایک با اختیار مخلوق پیدا کی اور خدا خود انسان کی آزادی کو ہر وقت بیچ کر رہا ہے۔ قرآن میں انسانی تاریخ کے آغاز کا ایک واقعہ نقل کیا گیا ہے، جو فرشتوں اور خدا کے درمیان ہوا تھا: وَإِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَائِكَةِ إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً قَالُوا أَتَجْعَلُ فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ (2:30) ۔ یعنی، اور جب تیرے رب نے فرشتوں سے کہا کہ میں زمین میں ایک جانشین بنانے والا ہوں۔ فرشتوں نے کہا کیا تو زمین میں ایسے لوگوں کو بسائے گا جو اس میں فساد کریں اور خون بہائیں۔

اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا نے جب اپنا ایک نیا منصوبہ ظاہر کیا تو فرشتوں نے مجموعے کو دیکھ کر یہ رائے قائم کی۔ مگر خدا نے جب مطلوب افراد کی فہرست بیان کی تب فرشتوں نے خدا کا منصوبہ سمجھ لیا۔ اگر ہم انسانی تاریخ کو مثالی افراد کا باغ سمجھیں تو تاریخ اس سے خالی ملے گی، اگر ہم یہ مانیں کہ یہاں غیر مثالی دنیا میں مثالی افراد کا انتخاب ہو رہا ہے۔ یعنی، تاریخ میں صالح افراد کو چنا جا رہا ہے، تو انسانی تاریخ ایک بامعنی تاریخ بن جائے گی ۔ ورنہ تاریخ صرف خاک وخون کی داستان نظر آئے گی۔ تاریخ میں صالح افراد کو چننے کا خدائی عمل جاری ہے، تاکہ ان کو خدا کی جنت میں بسایا جائے۔

21۔ تاریخ کاربانی سفر : معرفت ہی مقصدِ تخلیق ہے ۔ اسی بنیاد پر تاریخ انسانی اپنا سفر طے کر رہی ہے ۔ اس دنیا میں معرفت کے سفر کا آغاز ہوتا ہے جو ابدالآباد تک جاری رہے گا۔ خدا اپنے منتخب افراد کو یہ موقع دے گا کہ وہ کبھی ختم نہ ہونے والی معرفت کا سفر جاری رکھیں ۔ چنانچہ کوئی بھی تخلیق بے کار نہیں ہے بلکہ وہ ایک عظیم سفر کا حصہ ہے جس کو ربانی سفر کہا جاتا ہے، جس کی قیمت ربانی زندگی اپنانے سے ادا ہوگی۔ سیاست یا قومیت کے مسائل میں الجھے رہنے سے نہیں ہوگی۔ قرآن میں بتایا گیا ہے : قُلْ لَوْ كَانَ الْبَحْرُ مِدَادًا لِكَلِمَاتِ رَبِّي لَنَفِدَ الْبَحْرُ قَبْلَ أَنْ تَنْفَدَ كَلِمَاتُ رَبِّي وَلَوْ جِئْنَا بِمِثْلِهِ مَدَدًا (18:109) یعنی، کہو کہ اگر سمندر میرے رب کی نشانیوں کو لکھنے کے لیے روشنائی ہو جائے تو سمندر ختم ہو جائے گا اس سے پہلے کہ میرے رب کی باتیں ختم ہوں ، اگرچہ ہم اس کے ساتھ اسی کے مانند اور سمندر ملا دیں ۔ اس آیت میں جو بات ہے وہ صرف ایک خبر کے طور پر

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page