تلخیص ، نہ کہ تشریح
الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۵۶
اقتدار کی طاقت لازمی جز کے طور پر شامل ہو جاتی ہے۔ پھر امت ایک سیاسی اپوزیشن کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔ جب کہ اس کی پہچان خدا اور آخرت کی دعوت دینے والی امت کے طور پر مطلوب ہے۔ ورنہ امت کا ہر اقدام قوم رخی بن جاتا ہے، مدعو ہمیشہ اسی مغالطے میں رہتا ہے کہ اسلام بھی ایک سیاسی جنگ کا مذہب ہے، اخروی نجات کا مذہب نہیں ہے۔
دین کی ایسی تعبیر کرنا، جس کے ہم مکلف نہیں ہیں، یہی تحریف اور غلو ہے، اور اسلام میں اس سے منع کیا گیا ہے۔ جس آیت سے یہ ہدف متعین کیا گیا ہے، وہ اس ہدف کے لیے، مطابق واقعہ بھی نہیں ہے اور نہ ہی مطابق تاریخ ہے۔ حتیٰ کہ مطابق لغت بھی نہیں ہے:
شَرَعَ لَكُم مِّنَ الدِّينِ مَا وَصَّى بِه نُوحًا وَالَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ وَمَا وَصَّيْنَا بِه إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى وَعِيسَى أَنْ أَقِيمُوا الدِّينَ وَلَا تَتَفَرَّقُوا فِيهِ (42:13) ۔ یعنی، اللہ نے تمہارے لیے وہی دین مقرر کیا ہے جس کا اس نے نوح کو حکم دیا تھا اور جس کی وحی ہم نے تمہاری طرف کی ہے اور جس کا حکم ہم نے ابراہیم کو اور موسیٰ کو اور عیسیٰ کو دیا تھا کہ دین کو قائم رکھو اور اس میں اختلاف نہ ڈالو۔ اس آیت میں اولوالعزم انبیاء کا ذکر کیا گیا ہے۔ اگر ہم حقیقت پسندی کے ساتھ ان کے اقامت دین کو سمجھنے کی کوشش کریں تو پتہ چلے گا کہ مذکورہ پیغمبروں نے نہ ہی اقتدار کی کوشش کی اور نہ نفاذ قانون کے لیے سرگرم رہے۔ بلکہ ان مشترک تعلیمات کی اشاعت کرنے میں لگے رہے، جس پر نجات کا دارومدار ہے۔ دین کی اقامت کا مطلب اس کا اتباع ہے، نہ کہ حکومت یا اقتدار کا قیام ۔ کیوں کہ یہ بات تمام انبیائے کرام کے درمیان غیر مشترک بلکہ غیر موجود چیز کی حیثیت رکھتی ہے۔ 24۔ احتساب خویش : اسلام کا مطلوب یہ ہے کہ افراد کے اندر احتساب غیر سے پہلے احتساب خویش کا ذہن پیدا ہو۔ دوسروں کی غلطیوں کا انکشاف کرنے سے زیادہ انسان اپنی غلطیوں کو دریافت کرے ۔ قرآن میں الامر بالمعروف، والنہی عن المنکر کا حکم بھی آپسی اصلاح کے لیے ہے۔ مستقبل کی صحیح تعمیر کے لیے ماضی اور حال کی غلطیوں کو جان کر توبہ کی روش اختیار کرنا چاہیے۔ جب کوئی مصلح احتساب خویش کی ذمہ داری ادا کرے گا تو اس کی زد میں اس کی اپنی ذات بھی آئے گی اور ماضی اور حال کے اکابر بھی ہوں گے۔ یہ بہت ہی حساس عمل ہے۔ یعنی یہ قیامت سے پہلے قیامت کو قائم کرنا ہے۔ خدا کے سامنے حاضر ہونے سے پہلے اپنا دفتر چیک کرنا ہے۔ یہی ایسا کام ہے
‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues