Al-Risala · August 2021 · page 258

تلخیص ، نہ کہ تشریح

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۵۸

تو تم ان سے نہ ڈرو، بلکہ میری خشیت میں جیو۔ مولانا ہمیشہ امت مسلمہ کو انسان کے خوف سے نکالنا چاہتے تھے اور خدا کی خشیت کی طرف دعوت دیتے تھے۔ انسان کا خوف اگر ہو بھی تو وہ وقتی ہوگا مگر خدا کا خوف دائمی ہے۔ لہذا وقتی خوف سے نکل کر دائمی خوف کی طرف آگے بڑھنا ہوگا۔ بہ ظاہر حالات اگر خوف کے ہوں تو خدا پر ڈال دیں اور انتظار کریں۔ کیوں کہ مومن کا اصل سہارا خدا کی ذات ہے، نہ کہ کوئی اور طاقت۔

26۔ نفرت مغرب کا فتنہ: اس کا اشارہ حدیث میں فتنۂ دہیماء کے الفاظ میں موجود ہے۔ حدیث کے متعلق الفاظ یہ ہیں: "ثُمَّ فِتْنَةُ الدُّهَيْمَاءِ، لَا تَدَعُ أَحَدًا مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ إِلَّا لَطَمَتْهُ لَطْمَةً" (سنن ابوداود، حدیث نمبر 4242)۔ یعنی پھر دہیماء کا فتنہ ہوگا، اور وہ اس امت میں سے کسی ایک فرد کو بھی نہیں چھوڑے گا مگر وہ اس کو ہٹ (hit) کرے گا۔ حدیث کے مطابق، فتنۂ دہیماء (سیاہ فتنہ) امت مسلمہ میں پھیلنے والا عمومی فتنہ ہوگا۔ لطمہ سے مراد غالباً لطمہ نفرت ہے۔ یعنی نفرت کا فتنہ اتنا زیادہ پھیلے گا کہ امت کا ہر فرد اس سے شدید طور پر متاثر ہو جائے گا۔ وہ ہر امت کے ہر فرد کو نفرت کا کیس بنا دے گا۔

یہ حادثہ اس طرح پیش آئے گا کہ جو مغربی قومی میں حدیث میں موید دین بن کر ابھریں گی، ان کے ساتھ ایک اور اتفاقی پہلو بھی شامل ہوگا۔ وہ یہ کہ یہ مغربی قو میں ایک طرف موید دین تہذیب لے کر ظاہر ہوں گی، لیکن اسی کے ساتھ ان کی دوسری حیثیت یہ ہوگی کہ وہ اس سیاسی کلچر کی حامل ہوں گی، جس کو نو آباد یاتی نظام (colonialism) کہا جاتا ہے۔ نو آبادیاتی نظام ایک اتفاقی سبب (chance factor) کی بنا پر اس تائیدی تہذیب کا حصہ ہوگا۔ مگر مسلم رہنما دو چیزوں کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کی پالیسی (delinking policy) اختیار نہ کر سکیں گے، اور سیاسی اختلاف کی بنا پر خود اپنی تائید کے لیے ظاہر ہونے والی تہذیب کے دشمن بن جائیں گے۔ مسلمانوں کا یہ مزاج اتنا زیادہ بڑھے گا کہ امت کا کوئی فرد اس کی زد میں آنے سے محفوظ نہ رہے گا۔ اگر ہم اس فتنے کو نہیں سمجھیں گے تو خالق سے بھی بدظن رہیں گے، اور مدعو سے بھی۔ اس طرح بحیثیت اخوان رسول ہم مطلوب دعوتی رول ادا نہیں کر پائیں گے۔

27۔ انصار اللہ ماڈل: قرآن میں کہا گیا ہے: يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا أَنْصَارَ اللَّهِ كَمَا قَالَ

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page