Al-Risala · August 2021 · page 259

تلخیص ، نہ کہ تشریح

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۵۹

عیسی ابن مریْمَ لِلْحَوَارِيِّينَ مَنْ أَنْصَارِي إِلَى اللَّهِ قَالَ الْحَوَارِيُّونَ نَحْنُ أَنْصَارُ اللَّهِ (61:14)۔ یعنی اے ایمان والو تم اللہ کے مددگار بنو۔ جیسا کہ عیسیٰ بن مریم نے حواریوں سے کہا، کون اللہ کے واسطے میرا مددگار ہوتا ہے۔ حواریوں نے کہا ہم ہیں اللہ کے مددگار۔

اس آیت میں رسول اللہ کی موجودگی میں ہی اہل ایمان کو انصار اللہ بننے کے لیے حواریوں کے ماڈل کو اپنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کی توجیہ کیا ہوگی۔

مولانا اس آیت کے تحت لکھتے ہیں: یہود کی اکثریت نے اگرچہ حضرت مسیح علیہ السلام کو رد کر دیا مگر ان میں سے کچھ لوگ (حواریین) ایسے تھے جنہوں نے پورے اخلاص اور وفاداری کے ساتھ آپ کا ساتھ دیا، اور آپ کے پیغمبرانہ مشن کو آگے بڑھایا (تذکیر القرآن)۔

حواریوں نے جو طریقہ کار اپنایا اس کو اپنانا ہوگا۔ یعنی عمومی رجحان سے اوپر اٹھ کر خدا کے دین کی مدد کرنا۔ حکمت دعوت کے طور پیروان حضرت مسیح نے ساری دنیا میں دعوتی کلچر قائم کیا ہے اور اس میں وہ کامیاب بھی ہوئے ۔ ہمیں بھی ان کے دعوتی طریقہ کار کو اپنانے کا حکم دیا گیا ہے، ان کی شریعت یا ان کے عقیدہ کو نہیں۔ یہی حکمت دعوت کا تقاضا ہے۔ امتحان کے تقاضا کے تحت وہ حالات جو ملت مسیح پر پیش آئے ، وہ امت مسلمہ پر بھی پیش آئیں گے۔ مگر وہ لوگ مشکل حالات میں بھی ایک دعوتی گروہ بن کر ہی رہے، ان کی پہچان ہی محبت ، امن، دعوت، تعمیر، تعلیم ترقی بن گئی۔ یہی طریقہ ملت محمدی کو بھی اپنانا ہوگا۔

28۔ نا جنگ تدبیر، پیس فل پلاننگ : ہتھیار کے استعمال اور خون بہائے بغیر اپنا مطلوب حاصل کرنا اگر دیکھنا ہو تو سیرت رسول کو گہرائی سے پڑھنے کی ضرورت ہے۔ مولانا کی تحقیق کے مطابق دنیا کی جنگی تاریخ میں رسول اللہ ہی وہ واحد قائد ہیں جن کی جنگی تدبیر کی وجہ سے انسانوں کا سب سے کم خون بہا، رسول اللہ نے ہر جنگ کو معمولی جھڑپوں میں بدل دیا، واقعہ یہ ہے کہ ساری جنگوں کی مدت صرف 36 گھنٹے شمار کی جاتی ہے۔ یعنی 23 سال کی مشنری زندگی میں صرف ڈیڑھ دن کی مدت سے بھی کم میدان جنگ میں رہے ۔ نا جنگ تدبیر کی واضح مثال صلح حدیبیہ ہے۔ رسول اللہ نے امن کی بحالی کے لیے ایک طرفہ طور پر اہل مکہ کے سارے شرائط قبول کیے۔ اگر کوئی کہے کہ صلح سے کیا ہوتا ہے تو اس کا جواب قرآن کی زبان میں فتح مبین ہے۔ اسی طرح پر امن تدبیر سے کیا ہوتا ہے تو اس کا جواب

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page