Al-Risala · August 2021 · page 260

تلخیص ، نہ کہ تشریح

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۶۰

ہندوستان کی آزادی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ہندوستان والوں نے آزادی کے لیے ہتھیار اٹھائے تو ہر طرح کی ناکامی ملی، جب گاندھی جی کے کہنے پر ہندوستانیوں نے ہتھیار پھینک دیے، اور پرامن تدبیر، یعنی غیر ہتھیاری تدبیر اختیار کی تو آزادی کا پرچم لہرا سکے، امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ پرامن تدبیر اختیار کریں تا کہ انسانوں کو جہنم سے آزادی ملے، انسانوں کے دلوں کو فتح کیا جا سکے ۔ آج مادی تعمیر ہو یا معرفت کا سفر دونوں کے لیے پرامن منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

مولانا نے جب کبھی سیکولر حوالے دیے ہیں تو وہ پریکٹیکل وزڈم کے طور پر ہوتے ہیں۔ اور حکمت کو اپنانے کے لیے اسلام میں کوئی تفریق نہیں ہے، چاہے وہ مذہبی انسان سے ملے یا سیکولر انسان سے ۔ جیسا کہ حدیثِ رسول ہے: الحكمة ضالة المؤمن، حيثما وجد المؤمن ضالته فليجمعها إليه (مسند الشهاب القضاعی، حدیث نمبر 146) ۔ یعنی حکمت مومن کا متاع گم شدہ ہے، مومن جہاں اپنی گم شدہ متاع کو پائے تو چاہیے کہ وہ اس کو اپنے پاس رکھ لے۔ 29_ ذہنی ارتقاء : ذہنی ارتقاء کا لفظ مولانا کی کتابوں میں بہت زیادہ ملتا ہے۔ اس سے مراد سیکولر پرسنالٹی ڈیولپمنٹ نہیں، بلکہ انٹلیکچول اور اسپرچول ڈیولپمنٹ ہے۔ مادی واقعات سے معنوی حقائق تک پہنچنا، زندگی کے حقائق سے واقف ہونا، قادرِ مطلق خدا کے مقابلے میں اپنی عاجزانہ پوزیشن کو دریافت کرنا، دنیا کے مقابلے میں آخرت کی زندگی کو ڈسکور کرنا، اعلیٰ اخلاق پر قائم رہنا، وغیرہ۔ قرآن میں رسول اللہ کے اخلاق کے بارے کہا گیا کہ وہ بلند اخلاق پر فائز تھے : وَإِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ (68:4)۔ یعنی، اور بیشک تم ایک اعلیٰ اخلاق پر ہو۔ اعلیٰ اخلاق کا حامل انسان وہی ہوتا ہے جو ذہنی ارتقاء کے اعلیٰ مقام پر فائز ہو۔ خدا سے اعلیٰ تعلق اور بندوں سے اعلیٰ سلوک یہی ذہنی ارتقاء ہے۔ بے خدا ذہنی ارتقاء مولانا کے یہاں نہیں ہے۔ 30_ دعوت: مولانا کی تحریروں میں ابتداہی سے دعوت الی اللہ کی بات کہی جارہی ہے۔ دعوت کا مطلب خدا کے بندوں کو منصوبہ تخلیق سے آگاہ کرنا ہے، خدا اور آخرت کا تعارف کرانا ہے مدعو کی قابل فہم زبان میں خدا کا پیغام پہنچانا ہے۔ ایسی تبلیغ جس سے مدعو کا ذہن اور ڈریس ہو۔ مولانا محترم دعوت اور کنورژن (conversion) میں فرق کرتے ہیں۔ دعوت کا مطلب ہے انٹلیکچول ٹرانسفارمیشن۔ دعوت ہمارا اختیار ہے، ہدایت خدا کا ڈومین ہے (القصص، 56: جو لوگ

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page