Al-Risala · August 2021 · page 261

تلخیص ، نہ کہ تشریح

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۶۱

کنورٹ کرنے کو دعوت سمجھتے ہیں، وہ نہ اسلامی دعوت سے واقف ہیں اور نہ ہی زمانے کے تقاضوں سے۔ دعوت کا مطلب اسلام کے کلمے کو ہر گھر داخل کرنا ہے، نہ کہ دعوت کے پیغام کو کسی کے اوپر امپوز (impose) کرنا۔

قرآن میں کئی مقامات پر اس حقیقت کا اظہار کیا گیا ہے۔ مثلاً ایک مقام پر یہ الفاظ آئے ہیں: وَمَا عَلَيْنَا إِلا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ (17: یعنی، اور ہمارے ذمہ تو صرف واضح طور پر پہنچا دینا ہے۔ عَنْ تَمِيمِ الدَّارِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لَيَبْلُغَنَّ هَذَا الْأَمْرُ مَا بَلَغَ اللَّيْلُ وَالنَّهَارُ، وَلَا يَتْرُكُ اللَّهُ بَيْتَ مَدَرٍ وَلَا وَبَرٍ إِلَّا أَدْخَلَهُ اللَّهُ هَذَا الدِّينَ (مسند احمد، حدیث نمبر (16957)۔ یعنی یہ دین اس جگہ تک پہنچے گا جہاں پر دن رات پہنچتے ہیں کوئی کچا پکا گھر ایسا باقی نہ رہے گا جہاں اللہ عزوجل اسلام کو نہ پہنچائے۔ مذکورہ آیت اور حدیث میں ابلاغ عام اور ادخال عام کا ذکر ہے۔ مکمل سنسیرٹی کے ساتھ تبلیغ ہماری ذمہ داری ہے، تبدیل کرنا خدا کی منشاء سے ہے۔ توحید کا یہ مشن تاریخی اعتبار سے مختلف مراحل سے گزرتے ہوئے اپنی آخری تکمیل تک پہنچے گا:

حضرت آدم سے حضرت ابراہیم تک، حضرت ابراہیم سے حضرت مسیح تک، حضرت مسیح سے حضرت محمد تک، اور حضرت محمد سے وقوع قیامت تک۔

اس کے لیے خدا نے امن کا دور پیدا کیا ہے۔ اب ایسے افراد کی ضرورت ہے جو خدا کے کاگ میں اپنا کاگ ملائیں۔ قیامت تک انسان حالت امتحان میں رہے گا۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ ساری دنیا پر مسلمانوں کی حکومت قائم ہو جائے اور ساری دنیا تبدیل ہو جائے۔ انسان کو منصوبہ تخلیق کے مطابق، انکار واختیار کا حق ان کے رب کی طرف سے ملا ہوا ہے۔ قیامت سے پہلے اختیار کا کلی طور پر خاتمہ ہو جائے ایسا مصلحت امتحان کے خلاف ہے : قُلِ الْحَقُّ مِنْ رَبِّكُمْ فَمَنْ شَاءَ فَلْيُؤْمِنْ وَمَنْ شَاءَ فَلْيَكْفُرْ (18:29) ۔ یعنی ، اور کہو کہ یہ حق ہے تمہارے رب کی طرف سے ، پس جو شخص چاہے اسے مانے اور جو شخص چاہے نہ مانے۔

ابلیس نے قیامت تک مہلت مانگی تھی : قَالَ رَبِّ فَأَنْظِرْنِي إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ (15:36)۔ یعنی اے میرے رب ، تو مجھے اس دن تک کے لیے مہلت دے جس دن لوگ اٹھائے جائیں گے۔ اس آیت

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page