تلخیص ، نہ کہ تشریح
الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۶۲
کے مطابق، خدا نے ابلیس کو قیامت تک کے لیے چھوٹ دے کر بھیجا ہے۔ مگر اس سے مخلص بندے بچے رہیں گے، اور وہی آخرت میں کامیاب ہوں گے: ﴿إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ﴾ (15:40)۔ یعنی سوائے ان کے جو تیرے چنے ہوئے بندے ہیں (سب کو میں گمراہ کروں گا)۔
اللہ تعالیٰ صاحبِ الرسالہ کی کوششوں کو قبول فرمائے، انھوں نے جو دورِ جدید میں دین کے تطبیق نو، یا اجتہاد کی کوشش کی ہے اس کو سمجھنے کی ہمیں توفیق عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں منصوبۂ تخلیق کو جان کر اس کے مطابق زندگی گزارنے، اور صحیح رخ پر منصوبہ بندی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین اُمّتِ مسلمہ کی ایک بڑی شخصیت، جنھوں نے کروڑوں انسانوں کو راہِ ہدایت دکھائی اور زندگی میں مثبت سوچ کے ساتھ حق پر رہنے اور جینے کا انداز بتایا وہ اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ (عاطف، سعودی عربیہ)
یہ مولانا کا اعجاز تھا کہ وہ فرد کی توجہ خارج سے ہٹا کر داخلی اصلاح پر لگا دیتے تھے۔ (حسن جمیل، اوکاڑا)
اللہ کریم کی عظمتوں سے صحیح معنوں میں روشناس کرانے والا اپنے اسی عظیم رب سے جا ملا۔ اللہ کریم ان کی عزت و رفعت والی خصوصی مہمان نوازی فرمائے آمین۔ (ضیاء الحق، لاہور، پاکستان)
‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues