برنامجنا اعداد المبرمجین
الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۷۱
3- تیسرا مرحلہ۔ مسجد شہید ہو چکی ہے، پورے ملک میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ گویا ایک آتش فشاں ہے جو اگر پھٹ جائے تو سب کچھ جل کر خاک ہو جائے گا۔ حالات کی نزاکت اور سنگینی کا بروقت مولانا نے ٹھیک اندازہ لگایا، حالات جس رخ پر جا رہے تھے اور اب ہمیں کیا کرنا چاہیے۔ اس کو سمجھنے کے لیے درج ذیل سطور ملاحظہ ہوں:
”6 دسمبر سے پہلے ہمارے سامنے یہ مسئلہ تھا کہ بابری مسجد کو کس طرح بچائیں۔ 6 دسمبر کے بعد اب مسئلہ یہ ہے کہ مسلمانوں کو کس طرح بچایا جائے اور اجودھیا جیسے واقعہ کو کسی اور مقام پر دہرانے کو کس طرح روکا جائے، شریعت کی روشنی میں پوری طرح سوچ بچار کرنے کے بعد اس کے حل کے لیے میں نے تین نکاتی فارمولا پیش کیا ہے جو کہ اس طرح ہے:
مسلمان بابری مسجد کے بارے میں اپنے ایجی ٹیشن کو ختم کر دیں، ہندواپنی مندر تحریک کو اجودھیا ہی میں ہمیشہ کے لیے اسٹاپ کر دیں۔ گورنمنٹ عبادت گاہوں کے تحفظ کے ایکٹ (1991) کو دستور ہند کا جز بنا دے‘‘۔ (الرسالہ، مئی 1993، صفحہ 4)
اس فارمولے کو غور سے دیکھیے، اس کے بین السطور کو سمجھیے۔ کتنا معقول فارمولا مولانا نے دیا تھا۔ اس فارمولے کے تحت مولانا مسلمانوں کو مسجد کے ایجی ٹیشن کو ختم کرنے یا بالفاظ دیگر مسجد سے دستبردار ہونے کا مشورہ کب دے رہے ہیں۔ غور کیجیے، یہ مشورہ کب دیا جا رہا ہے۔ یہ مشورہ اس وقت دیا جا رہا ہے جب کہ مسجد کا وجود ختم کر دیا گیا ہے اور مسلمانوں کو مسجد کی عمارت سے دستبردار کیا جا چکا ہے، تمام مسلم رہنما صرف تماشہ دیکھتے رہنے کے علاوہ کچھ نہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ اب دوبارہ مسجد وہاں بننے کا دور دور تک کوئی امکان نظر نہیں آتا۔ اب وہاں جو کچھ ہے وہ مسجد نہیں مسجد کا ملبہ پڑا ہوا ہے، اگر آپ دانشمند ہیں تو اب آپ اس ملبہ سے (نہ کہ مسجد سے) صرف اعلان دستبرداری کر کے (آپ کی عملی دستبرداری تو ہو چکی ہے، یعنی جو چیز آپ کھو چکے ہیں اس سے اعلان دستبرداری کر کے) 15 کروڑ مسلمانوں اور ہماری اگلی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ کرنے کے لیے، اگلے دونکات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ تھا مولانا کا اصل مشورہ (بین السطور کو اپنی دانست میں میں نے کھولنے کی کوشش کی ہے)۔ اور اگر آپ اس ملبہ سے دستبرداری کے لیے تیار نہیں تو کیا ہوگا، مولانا کی اس پیشین گوئی کو بھی سن لیجیے۔ مولانا کے الفاظ آب زر سے لکھے جانے کے قابل ہیں، ملاحظہ ہو:
‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues