برنامجنا اعداد المبرمجین
الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۷۲
6 دسمبر کے حادثہ کے معاملہ میں نوعی اور بنیادی تبدیلی ہوئی ہے۔ وہ یہ ہے کہ اب مسئلہ بابری مسجد کے تحفظ کا نہیں ہے۔ اب اصل مسئلہ خود مسلمانانِ ہند کے تحفظ کا ہے۔ اب اگر مسلمان اپنی اس احتجاجی تحریک کو مزید جاری رکھیں جس طرح اس ایشو پر وہ 6 دسمبر سے پہلے چلا رہے تھے تو یقینی طور پر اس کا نتیجہ یہ نہیں نکلے گا کہ مذکورہ مقام پر دوبارہ بابری مسجد بن کر کھڑی ہو جائے۔ اس کے برعکس عملاً جو نتیجہ نکلے گا وہ یہ ہوگا کہ مسلمان پورے ملک میں فسادات کی زد میں آجائیں گے۔ وہ بے شمار ایسی مشکلوں میں گھر جائیں گے کہ اس ملک میں عزت کے ساتھ رہنا ہی ان کے لیے دشوار ہو جائے گا۔ حقیقت یہ ہے کہ 6 دسمبر کے بعد دو اور دو چار کی طرح یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ اس معاملے میں اب مسلمانوں کے لیے جو انتخاب ہے وہ بابری مسجد بنانے یا بابری مسجد نہ بنانے کے درمیان نہیں ہے، بلکہ بابری مسجد اور ملت کی تباہی کے درمیان ہے۔ یعنی مسلمان اگر دوبارہ اسی مقام پر بابری مسجد تعمیر کرنے کی مہم چلائیں تو اس کے نتیجہ میں یہ نہیں ہونے والا ہے کہ بابری مسجد اپنے اصل مقام پر بن کر کھڑی ہو جائے۔ اس کے برعکس، جو ہوگا وہ یہ کہ انڈیا کے مسلمان ناقابلِ بیان تباہی میں بین القوسین کی عبارت پر غور کیجیے۔ آج لفظ بہ لفظ یہ بات صحیح ثابت ہو چکی ہے، مسجد اب دوبارہ وہاں نہیں بن سکے گی۔ 1993ء میں ہی ایک صاحبِ بصیرت انسان کو یہ سمجھ میں آچکا تھا، مگر ہمارے دانشورانِ ملت کو اس وقت کیا سمجھ میں آتا، نہ الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد آیا، اور نہ 9 نومبر 2019 کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد۔ آج صورت حال یہ ہے کہ CAA اور NRC جیسے قوانین کا مسئلہ درپیش ہے۔ کئی والدین اس خدشے سے پریشان ہیں کہ ہماری اگلی نسلوں کا مستقبل کیا ہوگا، ہمارے رہنماؤں نے اپنی نااہلی سے ایک بھیانک تاریکی میں پوری قوم کو دھکیلا ہے۔ اب اس پر کچھ احباب کو یہ شکایت ہے کہ CAA اور NRC پر مولانا نے کوئی رہنمائی نہیں کی۔ حالاں کہ رہنمائی تو ان لوگوں سے طلب کرنی چاہیے، جو مولانا کے پیشگی تنبیہ کے باوجود، ان حالات کو پیدا کرنے کے براہِ راست ذمہ دار ہیں، اور برابر ملت کو اسی راستے پر ہانکے جا رہے ہیں۔ اب واحد خدائے عالم الغیب کی ذات ہی سے امید ہے کہ وہ اگلی نسل کو ہماری کوتاہیوں اور ہمارے رہنماؤں کی نادانیوں کے نتیجہ میں پیدا شدہ حالات سے نکلنے کے اسباب بھی فراہم کرے گا۔
‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues