برنامجنا اعداد المبرمجین
الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۷۴
6۔ مولانا نے اس بات پر زور دیا کہ خارجی سیاست سے پہلے داخلی سیاست (اصلاح) لازمی ہے، جو مشکل امر ہے۔ یہ تاریخی حقیقت ہے کہ گزشتہ صدی میں اسلام کے نام پر جتنی تحریکیں وجود میں آئیں ان کا تعلق خارجی سیاست سے تھا۔ انہوں نے اصلاح بین المسلمین کی کوشش نہیں کی، اس سے صرف تبلیغی جماعت کو مستثنیٰ قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلہ میں مولانا کی کتاب قیادت نامہ، تصویر ملت ایک نشان راہ کا کام کرتی ہے۔
7۔ مولانا کی تحریروں کا مرکزی نقطہ جس کے لیے مولانا نے ساری زندگی وقف کی تھی، وہ یہ تھا کہ امت کو اس کا فرض منصبی یاد دلایا جائے، تاکہ مسلمان اللہ کی امانت لوگوں تک پہنچائیں ۔ لوگوں کو اللہ کا تعارف کرائیں جس کے متعلق یہ امت مجرمانہ غفلت میں پڑی ہوئی تھی۔ اس موضوع پر مولانا نے بہت کام کیا جن میں سے چند کتابیں یہ ہیں: دور دعوت، اسلامی دعوت، دعوت اسلام، حل یہاں ہے، وغیرہ۔
مولانا وحید الدین خان اس صدی کے نابغہ تھے۔ فکری وضوح، سلاستِ تحریر، مشاہداتی انداز، تاریخی تناظر، تجدیدی و تنقیدی، سائنسی و عصری، مثبت و تعمیری انداز تفکر ان کے وہ اوصاف ہیں جو انہیں عہد حاضر کے کسی بھی مسلم مفکر سے ممتاز کرتے رہیں گے ۔ وہ اپنا کام کر گئے ۔ اللہ پاک ان سے راضی ہو۔ اللہ کرے کہ ہمیں اپنے حصے کا کام کرنے کی توفیق نصیب ہو۔ آمین یا رب العلمین۔ ۔ (اختر ضیاء، گوجرہ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ)
‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues