برنامجنا اعداد المبرمجین
الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۷۷
رسول اللہ کے بارے میں آتا ہے کہ آپ فرماتے ہیں کہ مجھے ہود اور اس جیسی سورتوں نے بوڑھا کر دیا (شَيْبَتْنِي هُودٌ وَأَخَوَاتُهَا) الطبقات الکبریٰ، جلد 1، صفحہ 334۔ بلاشبہ مولانا کی ذات میں آپ اسی فکر و تڑپ کی جھلک دیکھ سکتے ہیں۔
تاریخ شاہد ہے کہ خدا کے دین کے سچے داعیوں کو جو اذیت مذہبی گدیوں پر بیٹھنے والوں نے دی ہے وہ کسی دوسرے نے نہیں دی۔ حضرت مسیح کی زندگی اس کی ایک واضح مثال ہے۔ ویسے یہ دنیا آزمائش کے اصول پر بنی ہے۔ یہاں کھوٹا سکہ چل جاتا ہے اور کھرا رہ جاتا ہے۔ ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ مدارس آج کی ایجاد ہیں۔ یہ کوئی دین کا معیار نہیں کہ آٹھ سال یا دس سال مدارس میں تعلیم لینے سے انسان خدا کے نزدیک بھی علامہ کا لقب پا لے۔ بلاشبہ یہ بالکل غلط تصور ہے۔
میں علم دین اور علماء کا مخالف نہیں۔ لیکن یہ حقیقت ہے کہ چند سال مدرسے میں پڑھ لینے سے کوئی اللہ والا عالم نہیں ہو جاتا۔ یہ چند سالوں پر مشتمل علم کے ایک کورس کو مکمل کرنا ہے۔ اس سے عملاً دین کے تعلق سے معلومات حاصل ہوتی ہے، نہ کہ خشیت الہیٰ اور تقویٰ پیدا ہوتا ہے۔ یہ روایتی تعلیم کسی کو خدا کے نزدیک عالم قرار نہیں دے سکتی، اگر اس کے اندر تقویٰ اور محبت الہی وغیرہ پیدا نہ ہوئی ہو۔ قرآن پاک کے اعتبار سے اگر دیکھا جائے تو علماء وہ ہیں جو خدا کی خشیت میں کانپتے رہتے ہیں (فاطر، 35:28)۔ ان کے دل ہمیشہ خدا کی یاد سے آباد رہتے ہیں۔
ہمیں یہ بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ یہ دنیا اعتراف اور بے اعترافی کی امتحان گاہ ہے۔ اگر اعتراف کرو گے تو خدا کی جانب سے انعام ہے اور اگر بے اعترافی کرو گے تو بلا شبہ خدا کی پکڑ بڑی سخت ہے۔ اب ہم بات کرتے ہیں ان اختلافی موضوعات کی جن کو لے کر کچھ نادانوں نے مولانا کی کردار کشی کرنا چاہی اور مولانا کے خلاف مسلمانوں میں غلط فہمیاں پیدا کیں۔ ان میں سرفہرست مولانا پر یہ الزام ہے کہ وہ اجماع سے ہٹے ہوئے ہیں۔
1۔ پہلا اعتراض مولانا صاحب امت کے اجماع سے ہٹے ہوئے ہیں تو بھائیو اس امت کا ہر وہ بڑا عالم جو زندہ تھا اور غور و فکر کرتا تھا وہ اجماع سے ہٹا ہوا کہلاتا تھا۔ ہاں مگر جب وہ مر جاتا تو امام، شیخ الاسلام اور نہ جانے کیا کیا القابات سے نوازا جاتا۔ مثالیں تاریخ میں موجود ہیں۔ امام ابو حنیفہ، شافعی، مالک اور احمد ان کی تاریخ آپ پڑھ لیں آپ کو جواب مل جائے گا۔
‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues