Al-Risala · August 2021 · page 279

برنامجنا اعداد المبرمجین

الرسالہ، اگست ۲۰۲۱، صفحہ ۲۷۹

3۔ تیسرا اعتراض مولانا کے متعلق یہ کیا جاتا ہے کہ مولانا احناف کے مسلک سے ہٹے ہوئے ہیں۔ اس طرح کے اعتراضات ہی سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارے علماء کے یہاں مسالک اور گروہ بندی کی اہمیت سب سے بڑھ کر ہے۔ تو ظاہر ہے کہ جو عالم اتحاد بین المسالک کے ساتھ انسانیت کو جوڑنے کی آواز بلند کرے وہ ان میں مقبول کیسے ہو سکتا ہے۔

مولانا اس طرح کی باتوں کو ایمانیات میں شمار نہیں کرتے تھے۔ ہاں، مولانا حنفی مسلک کے پیروکار تھے۔ لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ جو باتیں قرآن اور سنت سے غلط ثابت ہو جائیں، اسے صرف اس بنا پر صحیح سمجھیں کہ ان کا مسلک اس کا حکم دیتا ہے۔ تین طلاق کے متعلق سبھی لوگ جانتے ہیں کہ مولانا اس سلسلے میں سلفی مسلک کو زیادہ درست مانتے تھے۔ کیوں کہ موجودہ حالات کو مدنظر रखते ہوئے اور دینی مزاج کو دیکھتے ہوئے یہی مسلک زیادہ راجح نظر آتا ہے، اور اسی سبب سے خود مختلف مسلم ممالک نے بھی اب اسی کو اپنایا ہوا ہے۔ جیسے سعودی عرب، یو اے ای اور انڈونیشیا وغیرہ نے۔ 4۔ چوتھا اعتراض یہ کہ مولانا صاحب غیر مسلموں کے پروگرام میں شرکت کرتے ہیں۔ میرے نزدیک یہ سارے بودے اعتراضات کی اصل وجہ دعوتی ذہن کا نہ ہونا ہے۔ ورنہ یہ جانتے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم مشرکین کے میلوں میں کیوں جاتے تھے؟ دعوت دین اس امت کا اصل مشن ہے۔ اگر دعوت کا ذہن مفقود ہے تو اس امت کا خیر امت ہونا یقیناً مشکوک ہے۔ مولانا ایک داعی تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عکاظ کے میلے میں جا کر دعوت دیا کرتے تھے۔ لہذا دعوت کے لیے جو مواقع ملیں، انھیں اویل کرنا ایک سچے داعی کا کام ہے، اور مولانا یہی کرتے تھے۔

5۔ مولانا کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ مولانا جہاد بالسيف کے قائل نہیں۔ یہ مولانا پر سراسر ایک الزام ہے جس کی ہمارے علماء کے پاس کوئی دلیل موجود نہیں۔

مولانا نے کبھی یہ نہیں کہا کہ جہاد بالسيف اب منسوخ ہو چکا ہے۔ مولانا صرف یہ کہتے ہیں کہ جہاد بالسيف خدا کا عارضی حکم تھا۔ جب کہ جہاد بالقرآن یعنی دعوت کا کام اسلام کا ایک ابدی حکم ہے۔ دعوت دین یا دین کی نسبت سے اب قتال بالسيف عملاً موقوف ہے حکماً منسوخ نہیں۔ لیکن کون سمجھائے ان نادانوں کو جو کچھ کا کچھ مطلب اپنے ذہن سے نکال لیتے ہیں۔ البتہ یہ درست ہے کہ موجودہ زمانہ میں جو لڑائیاں کشمیر، افغانستان، عراق، ایران اور فلسطین میں لڑی جارہی ہیں، ان کو مولانا

‹ Previous page Next page › Contents of August 2021 All issues

Printed page